ایران اور اسرائیل مسلسل ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج جب کہ ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر کئی بیلسٹک میزائل اور راکٹ فائر کیے، اسرائیل نے ایران کی قدس فورس کے ہتھیاروں کی منتقلی یونٹ کے انچارج کمانڈر بنہم شہریاری کو ہلاک کردیا۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ادھر سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے بڑا بیان دیا ہے، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران کے خلاف جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں، تاکہ وہ ہمیشہ اقتدار میں رہ سکیں۔
“The Israelis have no intention of under PM Netanyahu of giving the Palestinians a state.”
Former US President Bill Clinton says Israeli PM Benjamin Netanyahu wants war with Iran to stay in power, not peace with Palestinians. pic.twitter.com/nhSJ6hZLTp
— Al Jazeera English (@AJEnglish) June 21, 2025
رپورٹ کے مطابق کلنٹن نے کہا کہ نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران سے لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے وہ اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان تناؤ اپنے عروج پر ہے اور مغربی ایشیا کی صورتحال بدستور حساس ہے۔بل کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو مسئلہ فلسطین کو بھی حل کرنے کے حق میں نہیں ہیں اور جب تک وہ اقتدار میں ہیں تب تک فلسطین کے دوریاستی حل کے فارمولے کو عملی جامہ پہنانا مشکل ہے،کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ فلسطین ایک آزاد الگ خودمختار ریاست قائم ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو مشرق وسطیٰ میں امن کے بجائے بدامنی کو ترجیح دے رہے ہیں ،وہ ایران سے جنگ گزشتہ 20 برسوں سے لڑنا چاہ رہے ہیں چونکہ انہیں اقتدار میں برقرار رکھنے والی یہی ایک چیز جنگ ہے۔انہوں نے اس موقع سے یہ امید بھی جتائی کہ اسرائیلی وزیراعظم کی اس خواہش کو پوری کرنے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے اور جنگ سے امریکہ کو باہر رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اس سرکاری رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران فی الحال جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا ہے۔ یہ رپورٹ امریکی انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ نے دی ہے۔ جب نامہ نگاروں نے ٹرمپ سے گبارڈ کے ان پٹ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے براہ راست جواب دیا کہ وہ غلط تھیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیاں یہ کہہ رہی ہیں تو میری انٹیلی جنس ایجنسیاں غلط ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران سے اسرائیل بھیجے گئے تقریباً 40 ڈرونز (بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں – UAVs) کو کامیابی سے روکا گیا ہے۔ اس آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل 470 سے زائد ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کامیابی ان کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی اور فوری جواب دینے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



