Bharat Express

World Record of Most Marriages: محض 32 سال میں 100 شادیاں، 14 ممالک کا داماد! سچائی جان کر اڑ جائیں گے ہوش

اس دور میں لوگ ایک ہی شادی نبھانے میں پریشان ہوجاتے ہیں، لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے، جس نے اپنی زندگی میں 100 شادیاں کرڈالیں اور کسی کو بھی طلاق نہیں دیا۔

ایک شخص نے اپنی زندگی میں کل 100 شادیاں کر ڈالیں۔

World Record of Most Marriages: آپ نے شادی شدہ لوگوں کو اپنی زندگی سے متعلق روتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ کئی لوگوں کوآپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ شادی سے پریشان رہتے ہیں، لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے، جس نے اپنی زندگی میں کل 100 شادیاں کی ہیں اور کبھی کسی بیوی کو طلاق نہیں دیا۔

کچھ وقت پہلے پاکستان کا ایک شخص سرخیوں میں تھا، جس نے اپنی زندگی میں 100 شادیاں کیں اوراپنی سبھی بیویوں کو طلاق دینے کا خواب دیکھا، لیکن آج ہم آپ کو جس شخ ص کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں، اس کے نام سب سے زیادہ شادیاں کرنے کا ریکارڈ ہے۔ وہ کل 14 ممالک کا داماد ہے کیونکہ اس نے ان سبھی ممالک میں شادی کی ہے۔

100 سے زیادہ خواتین سے کی شادی

اس شخص کا نام Giovanni Vigliotto ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس نے کل 32 سال کے اندر 100 شادیاں کیں۔ ان کی شادیاں سال 1949 سے 1981 کے درمیان ہوئی تھیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس کی طرف سے اس شخص کا ویڈیو شیئر کرکے بتایا گیا ہے کہ یہ وہ شخص ہے، جس نے ایک سے زیادہ شادیاں کی ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان کا اصلی نام Giovanni Vigliotto نہیں ہے، لیکن انہوں نے اپنی گزشتہ شادی کے دوران اسی نام کا  استعمال کیا تھا۔ انہوں نے خود بتایا تھا کہ ان کی پیدائش 1929 میں اٹلی کے کرائم سٹی سیسلی میں ہوئی تھی اور ان کا اصلی نام نکولائی پیرسکوو تھا۔ وہیں 53 سال کی عمر میں پکڑے جانے کے بعد وکیل نے اپنا نام فریڈ جپ اور جائے پیدائش نیویارک بتایا۔

کوئی بیوی نہیں جانتی تھی راز…

جانکاری کے مطابق، یہ شخص پہلی ہی ڈیٹ پر خاتون کو پرپوز کر تھا۔ انہوں نے کہ 105-104 خواتین سے شادی کی اور ان میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھی۔ امریکہ کے 27 ریاستوں میں ان کی بیویاں ہیں۔ جبکہ انہوں نے 14 ممالک میں شادی کی ہے اور وہاں داماد بنے ہیں۔ وہ خواتین سے شادی کرتا تھ اور ان کے پیسے اور قیمتی سازوسامان لے کربھاگ جاتا تھا اور پھر کبھی دکھائی نہیں دیتا تھا۔ وہ چور وہی سامان بازار میں بیچتا تھا اوریہیں سے دوسری خاتون کو پھنساتا تھا۔ 1981 میں پولیس نے انہیں فلوریڈا سے پکڑا اور انہیں سزا دی گئی۔ برین ہیمریج کی وجہ سے 61 سال میں ان کی موت ہوگئی۔

-بھارت ایکسپریس