نئی دہلی : تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں پیر کی صبح ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں شہر کے شمالی علاقے میں واقع ایک پب میں اچانک آگ لگنے سے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک، جب کہ 60 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اس وقت تک عمارت کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ آگ لگنے کے بعد پب میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے مختلف راستوں سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے رہے۔
At least 27 people were killed after a fire tore through a pub in Bangkok, marking one of the deadliest fire incidents in the city’s recent history. pic.twitter.com/MaH7vE5swJ
— Breaking911 (@Breaking911) July 13, 2026
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چارنویراکول نے حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بعد ازاں اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے بعد عمارت میں تیزی سے دھواں بھر گیا، جس کی وجہ سے متعدد افراد جان بچانے کے لیے پب کے عقبی حصے میں موجود باتھ روم کی طرف بھاگے، لیکن گھنے دھویں کے باعث وہ باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ اب تک 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔بینکاک میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار سوریاچائی کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 63 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ بینکاک کے گورنر چاڈچارٹ ستی پنت نے بھی تصدیق کی کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔
🛑 BREAKING: At least 27 dead, 63 injured after massive fire at Rong Beer Na Lat Phrao pub in Bangkok’s Chatuchak district.
Blaze erupted around midnight; thick smoke trapped victims near restrooms with no fire escapes.
PM Anutin visited scene; cause under investigation.… pic.twitter.com/SEFmRyATD0
— Public News X (@PublicNewsX) July 13, 2026
ریسکیو حکام کے مطابق جب امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو آگ پوری عمارت میں پھیل چکی تھی، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری پیش آئی۔ یہ پب شمالی بینکاک کے علاقے چاتوچک میں واقع “رونگ بیئر نا لات فراو” کے نام سے مشہور ہے، جو ایک مشہور ریستوران اور تفریحی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ حادثے کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں عمارت سے بلند ہوتے شعلے اور دھویں کے بادل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔تاحال آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اس سے قبل بھی آتشزدگی کے کئی بڑے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ سال 2022 میں بھی ایک آگ کے حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جس کے بعد عوامی مقامات پر حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
