جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر نے مبینہ طور پر ایک آڈیو کلپ میں کہا ہے کہ پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم کے پاس جہاد کے لیے 10,000 فدائین تیار ہیں۔یہ دعویٰ انہوں نے ایک مبینہ آڈیو کلپ میں کیا ہے۔ یہ آڈیو کلب مبینہ طور پر پاکستان کے بہاولپور کی ایک مسجد سے ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم، بھارت ایکسپریس نے اس غیر تاریخ شدہ کلپ کی صداقت کی آزادانہ تصدیق نہیں کی۔ مسعود اظہر، جو 2019 کے بعد سے عوامی طور پر نظر نہیں آئے، مبینہ طور پر آئی ایس آئی کے تحفظ میں ایک “محفوظ گھر” میں روپوش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اظہر کو یہ کہتے سنا گیا کہ “مجاہد کو دیے گئے فنڈز جہاد کے لیے استعمال ہوں گے۔ پاکستان کو مجاہد کی دعاؤں کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی بڑے مذہبی رہنماؤں کو۔جیش محمد کے 30,000 جنگجوؤں کے کیڈر کی فخر سے بات کرتے ہوئے، دہشت گرد رہنما کہتے ہیں کہ ہمارے پاس فدائین ہیں، کوئی طاقت یا میزائل انہیں گرفتار نہیں کر سکتا،جیش کے پاس جہاد کے لیے 10,000 فدائین تیار ہیں۔
#Exclusive | You Have Missiles, Jaish Has 10,000 Fidayeens: Masood Azhar In Pakistan Mosque Audio
Inputs: @manojkumargupta #Pakistan #masoodazhar #TheHardFacts | @AnchorAnandN pic.twitter.com/GTShhHX24q
— News18 (@CNNnews18) July 8, 2025
یہ مبینہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے نامزد دہشت گرد پاکستان میں موجود ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاتھا کہ حکومت “مسعود اظہر کی شناخت یا گرفتاری” میں ناکام رہی ہے، جو بھارت کے لیے کئی دہشت گرد حملوں میں مطلوب ہے۔ بلاول نے مزید کہا کہ اگر بھارت یہ ثابت کر سکے کہ دہشت گرد رہنما پاکستان میں ہے تو اسلام آباد جیش کے سربراہ کو گرفتار کرنے میں “خوشی” محسوس کرے گا۔
اظہر، جو 26/11 ممبئی دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے، 2001 کے پارلیمنٹ حملے، 2016 کے پٹھانکوٹ حملے اور 2019 کے پلوامہ حملے میں بھی ملوث تھا۔بھارت طویل عرصے سے مسعود اظہر اور لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی پاکستان سے حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ تاہم، اسلام آباد نے دہشت گرد رہنماؤں کی حوالگی سے انکار کیا ہے۔ مئی میں، اظہر نے تسلیم کیا تھا کہ آپریشن سندور کے دوران ان کے خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوئے جب بھارت نے بہاولپور میں جیش کے ہیڈکوارٹرز کو تباہ کیا تھا۔ ان میں ان کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، ایک بھتیجے اور اس کی بیوی، ایک اور بھتیجی، اور ان کے خاندان کے پانچ بچے شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




