Bharat Express DD Free Dish

Tajikistan میں ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر شدت 6.1

تاجکستان میں ہفتہ کی دوپہر 12:30 پر 4.2 کی شدت کا زلزلہ بھی آیا۔ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد پر تھا۔ آج کے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں دو زلزلوں سے لوگوں میں خوف وہراس ہے۔

تاجکستان میں اتوار کو ایک گھنٹے کے اندر زلزلے کے دو شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جسے کافی خوف ناک مانا جاتا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان کا پہاڑی علاقہ بتایا جاتا ہے۔ زلزلے کے بار بار جھٹکوں نے لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ تاجکستان میں ہفتہ کی دوپہر 12:30 پر 4.2 کی شدت کا زلزلہ بھی آیا۔ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد پر تھا۔ آج کے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں دو زلزلوں سے لوگوں میں خوف وہراس ہے۔

سنیچر کو کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے

ہفتہ کی سہ پہر ہندوستان اور کئی پڑوسی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے کشمیر کے کچھ حصوں کے علاوہ پاکستان، تاجکستان، ٹونگا اور پاپوا نیو گنی میں بھی محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.0 سے 6.0 کے درمیان تھی۔ تاجکستان اور پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جب کہ ٹونگا اور پاپوا نیو گنی میں زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وقف قانون کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی اہم میٹنگ آج،نئی حکمت عملی ہوگی تیار،لیا جاسکتا ہے بڑا فیصلہ

پاکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پاکستان میں ہفتہ کی سہ پہر 5.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت اسلام آباد کے قریب راولپنڈی میں تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد، اٹک، چکوال اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read