برکس ممالک کے لیڈران نے انڈونیشیا کو تنظیم کا نیا مکمل رکن تسلیم کرتے ہوئے اس کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی برکس ممالک نے بیلاروس، بولیویا، قازقستان، نائجیریا، ملیشیا، تھائی لینڈ، کیوبا، ویتنام، یوگانڈا اور ازبکستان کو شراکت دار ممالک کی حیثیت دی گئی ہے۔ یہ اعلان اتوار کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 17ویں برکس (BRICS) سربراہی اجلاس کے دوران مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ برکس تنظیم دنیا کے اہم اور ابھرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، جہاں مشترکہ چیلنجز کا اجتماعی حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انڈونیشیا کی مکمل رکنیت اور دیگر 10 ممالک کی شراکت داری تنظیم کی وسعت اور اثر پذیری میں اضافہ کرے گی۔
دریں اثنا اجلاس میں برکس لیڈران نے ’’کلائمٹ فائنانس فریم ورک ڈیکلریشن‘‘ اور ’’مصنوعی ذہانت کے عالمی نظم و نسق پر مشترکہ اعلامیہ‘‘ کو بھی سراہا گیا، جب کہ سماجی بنیاد پر پیدا ہونے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے ’’BRICS شراکت داری‘‘ کے آغاز کی منظوری دی گئی۔ یہ تمام اقدامات عالمی مسائل کے پائیدار اور جامع حل کے لیے برکس کی اجتماعی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کیا برکس اجلاس کے دوران خطاب
برکس سربراہی اجلاس کے دوران ’’امن و سلامتی اور عالمی حکمرانی میں اصلاحات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ برکس کی وسعت اور نئی شراکت داری اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ تنظیم وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، عالمی تجارتی تنظیم (WTO) اور کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں جیسے عالمی اداروں میں اصلاحات کی پرزور وکالت کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’جب دنیا مصنوعی ذہانت کے دور میں داخل ہو چکی ہے، تو یہ ناقابلِ قبول ہے کہ عالمی ادارے آٹھ دہائیوں سے بغیر کسی تبدیلی کے چل رہے ہیں۔ اکیسویں صدی کے مسائل کو بیسویں صدی کے طریقوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
2006 میں ہوا تھا برکس کا آغاز
واضح رہے کہ BRICS کا آغاز 2006 میں روس، بھارت، اور چین کے لیڈران کی ملاقات سے ہوا تھا، جب کہ 2010 میں جنوبی افریقہ کی شمولیت کے بعد یہ BRICS کہلایا۔ 2024 میں مصر، ایتھوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کو اس گروپ کا مکمل رکن بنایا گیا۔ اب 2025 میں انڈونیشیا کی شمولیت اور 10 نئے شراکت دار ممالک کا اضافہ تنظیم کو مزید متحرک اور جامع بنا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


