پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل احمد شریف۔ (Image Source: facebook @DG ISPR)
India Vs Pakistan Fight: اقتصادی بدحالی سے جدوجہد کر رہے پاکستان کا تکبر کم نہیں ہو رہا ہے۔ وہاں کی فوج نے بڑے بول بولے ہیں۔ پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے نئے ڈی جی نے پہلی پریس کانفرنس میں ہندوستان کو دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کسی غلط فہمی میں ہندوستان نے کوئی غلطی کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی فوج منہ توڑ جواب دے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں میجر جنرل احمد شریف کو پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ انٹرسروسیز پبلک ریلیشنس کے ڈی جی کے طور پر تقرری ملی ہے۔ منگل کے روز میجر جنرل احمد شریف نے اپنی پہلی پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں احمد شریف نے ہندوستان کو جنگ کی دھمکی دی۔
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کا الزام بے بنیاد
جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہندوستان اگرپاکستان کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا زبردست جواب دیا جائے گا، اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ احمد یہیں نہیں رکے، انہوں نے مزید کہا کہ ‘اگرضرورت پڑی توہم اس لڑائی کو دشمن کے علاقے تک بھی لے جاسکتے ہیں۔’
پاکستان کے میجر جنرل احمد شیف نے پاکستانی فوج اور پولیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھی وارننگ دی۔ احمد نے کہا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے فوج نے کئی معاملوں میں سخت کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 1535 دہشت گردوں کو یا تو جہنم پہنچا دیا گیا یا انہیں دبوچ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں کوئی ‘نوگوایریا’ (نہیں جانے والا علاقہ) نہیں رہ گیا ہے۔
ISPR کے 22ویں ڈی جی ہیں احمد چودھری
واضح رہے کہ احمد شریف، جنہیں احمد چودھری بھی کہتے ہیں وہ پاکستانی فوج کے 2 اسٹار جنرل ہیں۔ 6 دسمبر 2022 کو ان کو آئی ایس پی آر کا 22اں ڈی جی مقرر کیا گیا تھا۔