Bharat Express DD Free Dish

Shehbaz Sharif YouTube channel Ban: پاکستانی کرکٹروں، فنکاروں کے بعد اب شہبازشریف پرہندوستان نے کردی ڈیجیٹل اسٹرائیک، ہندوستان میں یوٹیوب چینل پرپابندی

پاکستان کے کئی سیلبرٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرڈیجیٹل اسٹرائیک کے بعد ہندوستانی حکومت نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشیل یوٹیوب چینل کو ہندوستان میں بلاک کردیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف۔ (فائل فوٹو)

Shehbaz Sharif YouTube channel Ban: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کے آفیشیل یوٹیوب چینل کوہندوستان میں بلاک کردیا ہے۔ یہ قدم ہندوستانی حکومت کی طرف سے 16 اہم پاکستانی یوٹیوب چینلوں پرپابندی لگانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

ان یوٹیوب چینلزنے اشتعال انگیزاورفرقہ وارانہ طورپرحساس مواد کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوج اورسیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف جھوٹی اورگمراہ کن ویڈیوزبھی دکھائیں۔ اس سے قبل ہندوستانی حکومت نے کئی کرکٹروں سمیت کئی پاکستانی مشہورشخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرڈیجیٹل اسٹرائیک کی تھی۔ ہندوستان نے جمعہ (2 مئی 2025) کو بابراعظم، محمدعامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اورامام الحق کے انسٹا گرام اکاؤنٹس ہندوستان میں بلاک کردیئے۔ ہندوستان کے اس فیصلے کے بعد پاکستان میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

ہندوستان کی جانب سے جن پلیٹ فارموں پرپابندی عائد کی گئی ہے، ان میں پاکستان کے بڑے نیوزچینل ڈان، سماء ٹی وی، اے آروائی نیوز، بول نیوز، جیونیوزاورسنونیوزکے یوٹیوب چینلزشامل ہیں۔ اس کے علاوہ صحافیوں ارشاد بھٹی، عاصمہ شیرازی، عمرچیما اورمنیب فاروق کے یوٹیوب چینلوں پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے لئے ذمہ دارلوگوں کوسخت سزا دینے کی قسم کھائی ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں اوراس کے پناہ گاروں کوتصورسے بڑی سزا دینے کی بات کہی۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی دہشت گردوں کوچن چن کرمارنے کی بات کہہ چکے ہیں۔

پاکستان نے ہندوستانی گانوں کی نشریات پرلگائی پابندی

پاکستان کے ایف ایم ریڈیو سینٹرنے جمعرات (یکم اپریل 2025) کو ہندوستانی گانوں کی نشریات پرپابندی لگا دی۔ یہ قدم پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق پاکستان اورہندوستان کے درمیان پیدا ہوئی کشیدگی کے درمیان اٹھایا گیا ہے۔ ہندوستانی گانے، خاص طورپرلتا منگیشکر، محمد رفیع، کشورکماراورمکیش جیسے عظیم گلوکارپاکستانی عوام کے درمیان بہت مقبول ہیں اورانہیں یہاں ایف ایم ریڈیو پرروزبجایا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read