Bharat Express DD Free Dish

Hostages will be released in exchange for ceasefire: یرغمالیوں کی رہائی جنگ بندی کے بدلے ہوگی، حماس کا اسرائیل کو واضح پیغام

مشاورت کے باوجود اسرائیلی فوج نے شمال اور جنوب میں بفر زون قائم کرنے کے منصوبوں کے درمیان بہت سے علاقوں کو خالی کرا لیا ہے اور غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے

غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری کے درمیان حماس کا وفد جنگ بندی پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچا تو حماس نے اپنی شرائط کا اعلان کیا ہے۔ حماس نے ہفتے کے روز اپنے ٹیلیگرام پیج پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں جنگ بندی ہوگی۔ ہر روز تاخیر کا مطلب غزہ میں زیادہ شہری ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ یرغمالیوں کا انجام خراب ہونا ہے۔

اسرائیل کے اندر جنگ کو روکنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔ جنگ کو جاری رکھنے اور فلسطینی عوام کو مصائب میں ڈالنے کی ساری ذمہ داری نتین یاہو پر عائد ہوتی ہے۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ غزہ کے بچے اور یرغمالی نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے اور مقدمے سے بچنے کے عزائم کا شکار ہیں۔ حماس نے کہا کہ دشمنی کے خاتمے کے بدلے قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ اسے دنیا قبول کر رہی جبکہ نیتن یاہو مسترد کر رہے ہیں۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب حماس کے ایک باخبر ذریعے نے ہفتے کے روز کہا کہ حماس کے سینئر رہنماؤں کا ایک وفد مصری حکام سے جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کے لیے قاہرہ گیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ ملاقات جنگ بند کرنے اور غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کے معاہدے تک پہنچنے کی جانب حقیقی پیش رفت حاصل کرے گی۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ تل ابیب اور قاہرہ نے غزہ پر مصری تجویز کے مسودوں کا تبادلہ کیا ہے۔ صہیونی حکام نے یہ بھی کہا کہ غزہ پر مذاکرات میں پیش رفت کے حصول کا امکان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز فلسطینی پٹی میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت میں پیش رفت کا اشارہ دیا اور کہا کہ ان کا ملک اسرائیل اور ثالثوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی انکشاف کیا کہ حماس کے ساتھ معاہدہ طے پانا صرف چند دنوں کی بات ہے۔

تاہم پردے کے پیچھے ثالثوں (مصر، قطر اور امریکہ) کے ذریعے جاری مشاورت کے باوجود اسرائیلی فوج نے شمال اور جنوب میں بفر زون قائم کرنے کے منصوبوں کے درمیان بہت سے علاقوں کو خالی کرا لیا ہے اور غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read