Bharat Express DD Free Dish

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا انتقال، سب سے بلند مذہبی عہدہ سمجھا جاتا ہے مفتی اعظم کا عہدہ

سال 1999 میں شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو متفی اعظم کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مملکت میں اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طورپر خدمات انجام دیں، شریعت کی تشریح اور قانونی اور معاشرتی امور پر فتوے جاری کئے۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم اورسینئرعلما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیزآل الشیخ انتقال کرگئے۔ اس امرکا اعلان شاہی عدالت نے منگل کے روزکیا۔ ان کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہرریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ سال 1999 میں شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کومتفی اعظم کے عہدے پرتعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مملکت میں اعلیٰ ترین مذہبی اسکالرکے طورپرخدمات انجام دیں، شریعت کی تشریح اورقانونی اورمعاشرتی امورپرفتوے جاری کیے۔

امت مسلمہ کے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہوتے ہیں مفتی اعظم

مفتی اعظم کا عہدہ سعودی عرب میں سب سے بلند مذہبی عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ شخص ملک کی دینی پالیسیوں، اسلامی قانون اورشریعت کے اطلاق میں مرکزی کردارادا کرتا ہے۔ مفتی اعظم کے فتوے نہ صرف سعودی شہریوں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہوتے ہیں اوروہ عالمی سطح پراسلامی تعلیمات کے تحفظ اورفروغ میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ شیخ عبدالعزیزآل الشیخ کے انتقال سے سعودی عرب اورعالم اسلام میں ایک نمایاں مذہبی شخصیت کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار رنج وغم

پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیزبن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پررنج والم کا اظہارکیا ہے۔ منگل کے روزپاکستانی وزیراعظم کے دفترسے جاری بیان کے مطابق، انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم کی وفات نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحہ غم ہے۔

مریم نواز نے مفتی اعظم کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا

پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ’’میں مرحوم کے اہلِ خانہ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پوری سعودی قیادت وعوام سے دلی تعزیت کا اظہارکرتا ہوں۔‘‘ پاکستان میں پنجاب صوبہ کی وزیراعلیٰ اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نوازشریف نے بھی سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ کے انتقال پراظہارِافسوس کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read