تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے سونگ کھلا کے ایک اسکول میں آج شام حملہ آوروں نے فائرنگ کی اورکئی طلباء اوراساتذہ کویرغمال بنالیا۔ مقامی حکام نے سوشل میڈیا پراس کی تصدیق کی۔ خبررساں ادارے رائٹرس نے بتایا ہے کہ سونگ کھلا صوبے کے ایک اسکول میں نامعلوم تعداد میں طلباء اوراساتذہ کویرغمال بنایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ہٹ یائی ضلع کے پٹونگ سب ڈسٹرکٹ میں پٹونگ پرتھان کھریویت اسکول میں ہوئی ہے۔
گولہ باری میں کئی افراد زخمی
تھائی لینڈ کی مقامی میڈیا کے مطابق، بندوق بردارنے اسکول میں گھس کرفائرنگ کی، جس میں ایک ٹیچرزخمی ہوگیا اوراسے اسپتال لے جایا گیا۔ کچھ رپورٹوں میں بچوں سمیت کئی لوگ زخمی بتائے گئے ہیں، لیکن زخمیوں کی صحیح تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے۔ کئی طلبا اوراساتذہ ابھی بھی اسکول کے اندرپھنسے ہوئے ہیں اورباہرنہیں نکل پا رہے ہیں۔ تھنگ لنگ پولیس اسٹیشن نے اسکول کوگھیرلیا ہے۔ اسپیشل آپریشنس یونٹ اورریسکیوٹیم موقع پرپہنچ گئی ہیں اورصورتحال کوقابوکرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ تھائی راتھ نیوزکے مطابق، مشتبہ شخص کی پہچان 18 سال کے کھیم کے طورپرہوئی ہے۔ اس نے اسکول کے فرسٹ فلورپرپبلک ریلیشنس روم میں ایک خاتون اسٹاف رکن کویرغمال بنایا ہے۔ کچھ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ایک میتھایوم 5 (گریڈ-11) کے طلبا کوبھی یرغمال بنایا گیا ہے۔ پولیس نے اسکول کے آس پاس کے علاقے کوسیل کردیا ہے اوربات چیت کی کوشش کر رہی ہے۔
BREAKING: A gunman opened fire at a school in Hat Yai, southern Thailand, this afternoon, injuring several teachers and students.
The attacker is holding an unknown number of people hostage inside as police surround the building and negotiate.pic.twitter.com/9nI39Naz3E
— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) February 11, 2026
اسکول کی چھٹی کے وقت ہوئی گولی باری
یہ حادثہ اسکول کی چھٹی کے وقت پیش آیا، جب طلبا گھرجا رہے تھے۔ میں تپتم یالا فاونڈیشن نے فیس بک پرسب سے پہلے اس کی جانکاری دی تھی۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ ابھی تک کوئی موت کی خبرنہیں ہے، لیکن زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ریسکیوآپریشن جاری ہے اورآنے والے گھنٹوں میں اوراپڈیٹ آسکتے ہیں۔ تھائی حکومت اورپولیس نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے اورافواہوں پردھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ تھائی لینڈ میں بندوق تشدد کے معاملے پہلے بھی سامنے آچکے ہیں، جیسے 2022 میں ایک سابق پولیس اہلکار نے ڈے-کیئرسینٹرمیں 37 لوگوں کا قتل کیا تھا، جس میں بیشتر بچے تھے۔ تاہم اسکول میں یرغمال بنانے کا یہ سانحہ بہت سنگین ہے۔
کناڈا کے اسکول میں فائرنگ، 10 اموات
بدھ کی صبح کناڈا کے ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ ہوئی تھی، جس میں 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ٹمبلررج سیکنڈری اسکول میں ہوئی فائرنگ میں 25 زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ایک گھرکے اندردو اورلاشیں ملیں، جن کے آپس میں جڑے ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں 2 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ مارے گئے لوگوں کی پہچان کا ابھی تک انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ حملہ آوربھی مارا جاچکا ہے۔ گریڈ-9 کے ایک طالب علم نے مقامی ویب سائٹ گلوبل نیوزکو بتایا کہ اسے دوسرے بچوں کے ساتھ کلاس میں ایک الماری کے پیچھے چھپنا پڑا کیونکہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ کیا ہورہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

