روسی صدر ولادیمیر پوتن۔ (تصویر: پی ٹی آئی)
FATF Russia Membership: فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے روس کے غیر قانونی اور بغیر اکساوے والے فوجی حملے کے لئے جمعہ (24 فروری) کو اس ملک کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ ایک آفیشیل بیان میں یہ جانکاری دی گئی۔
فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے کہا کہ روسی فوجی کارروائی ایف اے ٹی ایف کے بنیادی اقدار کے خلاف ہے، جس کا مقصد عالمی مالیاتی نظام کی حفاظت اورسالمیت کو فروغ دینا ہے۔ پیرس میں منعقدہ ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ روس کے یوکرین پر غیرقانونی اور بغیراکساوے والے حملے کے ایک سال بعد ایف اے ٹی ایف یوکرین کے لوگوں کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
روسی حملے کی سخت مذمت
دہشت گردی سے متعلق فنڈنگ کی نگرانی کرنے والی عالمی تنظیم نے کہا کہ وہ یوکرین کے خلاف روسی حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ روس کی طرف سے گزشتہ ایک سال میں وحشیانہ اورغیر انسانی حملوں کو تیز کردیا گیا اور اہم عوامی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔