Bharat Express DD Free Dish

Explosion at Mexican department store: میکسیکو کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں دھماکے کے بعد آگ، 22 افراد ہلاک، 12 زخمی

ستمبر کے ایک واقعے میں میکسیکو سٹی میں ایک گیس ٹینکر ٹرک میں دھماکہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی حکام نے بتایا تھا کہ اس حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

میکسیکو کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں دھماکہ۔

میکسیکو سٹی: شمالی میکسیکو کی ریاست سونورا کے دارالحکومت ہرموسیلو میں ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ژِنہوا کی رپورٹ کے مطابق، یہ دھماکہ شہر کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ہوا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ تیزی سے عمارت اور آس پاس کی گاڑیوں میں پھیل گئی، جس کی وجہ سے کئی لوگ اندر پھنس گئے۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل

ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں آگ لگنے کی وجہ ایک خراب ٹرانسفارمر سے اٹھنے والے دھوئیں کو بتایا جا رہا ہے۔

والڈوز اسٹور کی شاخ میں دھماکہ

دھماکہ مقامی ’والڈوز‘ اسٹور کی ایک شاخ میں ہوا، جس کے بعد پوری عمارت میں آگ پھیل گئی۔ سونورا کے حکام نے دہشت گرد حملے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

آئل ریفائنری میں زوردار دھماکہ

اس سے قبل جمعہ کے روز نیو میکسیکو کے آرٹیسیہ میں واقع ایک آئل ریفائنری میں زوردار دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد بھیانک آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے شدید جدوجہد کرنی پڑی۔ دھماکے اور آگ سے اٹھنے والا دھواں دور دور تک پھیل گیا۔ حالانکہ، اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ستمبر کے ایک واقعے میں میکسیکو سٹی میں ایک گیس ٹینکر ٹرک میں دھماکہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی حکام نے بتایا تھا کہ اس حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

میکسیکو سٹی کی حکومت کی سربراہ کلارا بروگاڈا مولینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ یہ حادثہ زاراگوزا روڈ پر کونکورڈیا پل کے نیچے پیش آیا۔ یہ اس وقت ہوا جب تقریباً 49,500 لیٹر گیس سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں 18 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، جبکہ 19 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read