زیلنسکی کی حمایت میں یورپی یونین
الاسکا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے یورپی یونین کے ممالک کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کی اس کوشش کا خیر مقدم کیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب، پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک، صدر کوسٹا، یورپی یونین کے صدر وان ڈیر لیین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پوتن کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے ہمیں اور صدر ولادیمیر زیسکی کو تفصیلی جانکاری دی۔
لیڈران نے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا کیا خیرمقدم
لیڈران نے یوکرین میں ہلاکتوں کو روکنے، روس کی جارحانہ جنگ کے خاتمے اور منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ جیسا کہ ٹرمپ نے کہا تھا، ’’جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تب تک کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔‘‘ ٹرمپ کا اگلا قدم صدر زیلنسکی کے ساتھ مزید بات چیت ہونا چاہئے، جن سے وہ جلد ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یورپی تعاون کے ساتھ ایک سہ فریقی سربراہی اجلاس کی سمت میں صدر ٹرمپ اور صدر زیلنسکی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ہم واضح ہیں کہ یوکرین کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مؤثر طریقے سے دفاع کرنے کے لیے مضبوط حفاظتی گارنٹی ملنی چاہئے۔
’’امریکہ سیکورٹی کی ضمانت دینے کے لیے تیار‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ امریکہ سیکورٹی کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج یا تیسرے ممالک کے ساتھ اس کے تعاون پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے۔ روس، یوکرین کے یورپی یونین اور نیٹو میں شمولیت کے راستے پر ویٹو نہیں کر سکتا۔
’’ہم سب اس اگلے قدم کی حمایت کے لیے تیار‘‘
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ٹرمپ کی کوششوں نے ہمیں یوکرین میں روس کی غیر قانونی جنگ کو ختم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب لایا ہے۔ قتل و غارت کو ختم کرنے پر ان کی قیادت کو سراہا جانا چاہیے۔ یوکرین میں امن کا راستہ اس کے بغیر طے نہیں کیا جا سکتا۔ میں نے صدر زیلنسکی، صدر ٹرمپ اور دیگر یورپی اتحادیوں سے بات کی اور ہم سب اس اگلے قدم کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

