ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ نیویارک جیسے شہر میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت قابل تعریف
Azan in New York: ڈاکٹر العیسیٰ جو کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں نے کہا کہ، نیو یارک جیسے شہر میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت بہت خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز جمع اور رمضان کے مہینے میں نیویارک شہر میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت کا اقدام قابل تعریف ہےاور رابطہ عالم اسلامی اس کی ستائش کرتا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کی ویب سائٹ اور الوئام کے مطابق ڈاکٹر العیسی نے ٹویٹر (ایکس) پر اپنے عربی، اردو اور انگریزی ٹویٹ میں کہا کہ ’نیویارک شہر میں رمضان اور جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت کا اقدام قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ، رابطہ عالم اسلامی تمام مسلم اقوام کی جانب سے اس اقدام اور منظوری پر اظہار قدرو منزلت کرتا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی ان تمام افراد کا بھی شکر گزار ہے جنہوں نے نیویارک میں اذان کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی اور اسے زمینی حقیقت بنانے کا مشن چلایا۔
واضح رہے کہ نیویارک کے میئر کی جانب سے شہر کی مساجد میں ظہر، عصر اور مغرب کی اذان لاؤڈ اسپیکر سے دینے کے آرڈیننس پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے بعد نیویارک کی بلدیاتی کونسل کی عمارت میں اذان دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ،نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بلدیاتی کونسل کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران آرڈیننس پر دستخط کیے تھے۔ تاہم نیویارک میں مقیم مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس کی درخواست کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں- ہندوستان نے پہلی بار خاتون کو سونپی پاکستان میں ہندوستانی کمیشن کی کمان، جانئے کون ہیں گیتیکا شریواستو
السماحُ برفع الأذان عبر مكبِّرات الصوت في صلاة الجمعة وفي رمضان، بمدينة نيويورك؛ مبادرةٌ تستحقّ التنويه والإشادة.
نقدِّر في #رابطة_العالم_الإسلامي هذه المبادرة، باسم كافة الشعوب الإسلامية المُنضوية تحت مظلتها، شاكرين جميع من سعى فيها، وجعلَ حُدوثها ممكنًا.— Mohammed Al-Issa محمد العيسى (@MhmdAlissa) August 30, 2023
اس موقع پر نیویارک میں مسلم کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ ’آپ لوگ پہلی بار مساجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکر سے اذان سنیں گے یہ آپ کی کمیونٹی کے لیے اہم لمحہ ہوگا‘۔ واضح رہے کہ مارچ کے آخر میں نیویارک سٹی کے ایسٹوریا محلے کی مساجد میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر سے اذان دی گئی تھی۔ قابل ذکر بات ہ ہے کہ ایک مصری لڑکی نے نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار اذان کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس