Bharat Express DD Free Dish

Pakistan Suicide Attack: پاکستان میں خودکش حملہ آوروں نے نوکنڈی میں فوجی کمپاؤنڈ کو بنایا نشانہ، بی ایل ایف نے قبول کی ذمہ داری

حملے کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقہ مکمل طور پر گھیرے میں ہے اور میڈیا رسائی محدود کر دی گئی ہے ۔سیاسی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کی داخلی سلامتی اور غیر ملکی سرمایہ کاری دونوں کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔

نئی دہلی: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدت پسندوں نے ایک بار پھر خوفناک دہشت گرد حملہ کیا ہے۔ بلوچستان کے نوکنڈی علاقے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ہیڈکوارٹر کے قریب اتوار 30 نومبر کی رات تقریباً 9 بجے خودکش حملوں کی جھڑی لگا دی ۔ حملہ ریکو ڈک اور سینڈک مائننگ پروجیکٹ سے وابستہ غیر ملکی ماہرین، انجینئروں اور دیگر عملے کے لیے بنائے گئے حساس رہائشی و ورک کمپاؤنڈ پر کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پہلے پانچ بڑے دھماکے کیے گئے اور اس کے بعد سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن فرنٹ (BLF) نے قبول کرلی ہے۔ تنظیم کے ترجمان میجر گوہرَم بلوچ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی بی ایل ایف کی ’’سادو آپریشنل بٹالین (SOB)‘‘ نے انجام دی۔ ترجمان کے مطابق حملے کا مقصد اس کمپاؤنڈ کو نشانہ بنانا تھا، جہاں حکومت نے بڑے غیر ملکی کان کنی منصوبوں سے وابستہ افراد کو ٹھہرنے اور کام کرنے کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے۔

ہلاکتوں کے اعداد و شمار ابھی سامنے نہیں

بلوچ شدت پسندوں اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ سرکاری طور پر ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد جاری نہیں کی گئی، لیکن پاکستانی میڈیا کے مطابق واقعہ چاغی ضلع کے نوکنڈی علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد پورے ضلع کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس لیے بھی سنگین ہے کہ جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ پاکستان کی جانب سے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ’’سب سے محفوظ اور محفوظ ترین‘‘ منصوبے کی حیثیت سے پیش کیا جاتا رہا ہے۔

صورتحال مزید کشیدہ

حملے کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقہ مکمل طور پر گھیرے میں ہے اور میڈیا رسائی محدود کر دی گئی ہے ۔سیاسی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کی داخلی سلامتی اور غیر ملکی سرمایہ کاری دونوں کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read