Bharat Express

German Christmas Market Car Attack: جرمنی میں دردناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے کئی لوگوں کو کچل دیا، 2 ہلاک، 60 سےزائد افراد زخمی

جرمنی کے شہر میگڈے برگ کے کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار نے ہجوم کو کچل دیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے

جرمنی کے شہر میگڈے برگ میں ایک بڑا حادثہ پیش  آیا ہے۔ ایک تیز رفتار کارنےبھیڑ بھاڑ والی  کرسمس مارکیٹ میں موجود لوگوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار شخص سعودی عرب کا رہنے والا ہے اور اس شخص کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

 جرمنی کے شہر میگڈے برگ کے کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار نے ہجوم کو کچل دیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ایک 50 سالہ سعودی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ڈاکٹر 2006 سے جرمنی میں مقیم تھا۔

کار نے 400 میٹر تک مچائی  تباہی

پولیس کے مطابق کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار بازار میں تقریباً 400 میٹر تک ہجوم میں گھس گئی۔ واقعہ کے بعد بازار میں کہرام مچ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال داخل کیا۔ میگڈےبرگ حکام نے بتایا کہ 15 افراد شدید زخمی اور 37 افراد معمولی   طور پر زخمی  ہوئےہیں۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے افسوس کا اظہار کیا

جرمن چانسلر اولاف شولز نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ “میگڈبرگ کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ ہم  متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،” انہوں نے ایکس پر لکھا، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موقع پر موجود عینی شاہدین نے حادثے کو ہولناک قرار دیا

پولیس اورانتظامیہ ہر ممکنہ زاویے سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ موقع پر موجود عینی شاہدین نے حادثے کو ہولناک قرار دیا۔ شہر کے ترجمان مائیکل ریف نے کہا کہ یہ ایک ہولناک منظر تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کرسمس کے پرامن ماحول کو گہرے درد میں بدل دیاہے۔ حکام نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read