Bharat Express DD Free Dish

آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجبتیٰ کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا، رپورٹ میں بڑا دعویٰ

 ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای کی عمرتقریباً 56 سال ہے۔ وہ لمبے وقت سے سیاسی پردے کے پیچھے سرگرم تھے۔ وہ ایک متوسط مذہبی لیڈر ہیں، لیکن ان کی اصلی طاقت پاسداران انقلاب اور بسیج فورسزسے گہرے رشتے ہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شامل نہیں ہوں گے۔

امریکہ-اسرائیل کے ہوائی حملوں اورایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے درمیان ملک کا سب سے طاقتورادارہ اسمبلی آف ایکسپرٹس نے ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو آئندہ سپریم لیڈر(رہبراعلیٰ) منتخب کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلامک ریولیوشنری گارڈس کاپرس (آئی آرجی سی) یعنی ریولیوشنری گارڈس کے دباو میں لیا گیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم ایران انٹرنیشنل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ انتخابات 3 مارچ 2026 کو ہوئے تھے، جب ملک جنگ میں تھا اورآیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل ہوگیا تھا۔

کون ہیں مجتبیٰ خامنہ ای؟

مجتبیٰ خامنہ ای کی عمرتقریباً 56 سال ہے۔ وہ لمبے وقت سے سیاسی پردے کے پیچھے سے سرگرم تھے۔ وہ ایک متوسط مذہبی لیڈر ہیں، لیکن ان کی اصلی طاقت پاسداران انقلاب اور بسیج فورسزسے گہرے رشتے ہیں۔ یہ انتخاب متنازعہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ ایران کا 1979 کا اسلامی انقلاب بادشاہت کے خاتمے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ انقلاب کے بنیادی اصول باپ بیٹے کی جانشینی کوغیراسلامی سمجھتے ہیں۔ اس لئے خامنہ ای کے بیٹے کورہبراعلیٰ مقررکرنے کوانقلاب کی روح کے خلاف قراردیا جاسکتا ہے۔

آئی آرجی سی کا دباو اورجنگ کا اثر

اسلامک ریولیوشنری گارڈس کاپرس (آئی آرجی سی) یعنی پاسداران انقلاب ایران کا سب سے طاقتورادارہ ہے۔ یہ فوج، معیشت اورسیاست میں براہ راست مداخلت کرتا ہے۔ امریکی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ماہرین کی 88 رکنی اسمبلی کا جسمانی اجلاس ممکن نہیں ہوسکا۔ اس لیے ورچوئل میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، آئی آرجی سی نے مجتبیٰ خامنہ ای کومنتخب کرنے کے لیے مذہبی رہنماؤں پربراہ راست دباؤ ڈالا۔ ان کا موقف تھا کہ یہ جنگ زدہ ماحول میں استحکام برقراررکھنے اوراپنی سخت گیرپالیسیوں کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ اسے ایران کے سخت گیرعناصرکی ایک بڑی فتح کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موروثی جانشینی اندرونی عدم اطمینان کوبڑھا سکتی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read