Bharat Express DD Free Dish

لانگ مارچ قافلہ پر حملہ: عمران خان کے پیر میں لگی گولی

حملے میں عمران خان کے پیر پر گولی لگی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ قافلہ پر حملہ ہو چکا ہے۔ یہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہے۔ حملے میں عمران خان کے پیر پر2  گولی لگی ہیں۔ عمران خان کو ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ لانگ مارچ میں بھگدڑ مچ چکی ہے۔ حملے کی وجہ سے 7 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

حملے میں ایک افراد کی موت ہو چکی ہے جب کہ 7 لوگ شدید زخمی ہیں۔ زخمی لوگوں میں عمران کے قریبی فیصل جاوید بھی شامل ہیں۔ عمران خان کو شوقت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  پاکستان پولیس کے مطابق حملاور کا نام فیصل بٹ ہے۔

گولی لگنے کے بعد عمران خان مسکراتے ہوئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے نئی زندگی دی ہےاور ہم دوبارہ پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔

سنیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس حملے کی انکوائیری ہونی چاہئے، ہمارے حوصلہ بلند ہیں اور یہ آزادی کی تحریک نہیں رکے گی۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read