Bharat Express

Anju-Nasrullah: سیما کے راستے پر چلی انجو، بھارت کی انجو نصراللہ سے ملنے پاکستان پہنچی

انجو نصراللہ کی محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر ایک سادہ فیس بک دوستی کے طور پر شروع ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔ ان کے درمیان فاصلے کے باوجود ان کی محبت مضبوط ہوتی گئی. سیما حیدر کا معاملہ سامنے آنے سے پہلے ہی انجو نے پاکستان جانے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی تھی۔

انجو نصر اللہ (علامتی تصویر)

سیما حیدر جیسا ایک اور معاملہ منظر عام پر آ یا ہے۔ لیکن اس بار سرحد پار کرنے والی لڑکی ہندوستانی ہے۔ دراصل جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے انجو اپنا پیار ڈھونڈنے پاکستان پہنچی ہے۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوپی کی رہائشی انجو کو فیس بک کے ذریعے پاکستان کے خیبر پختونخواہ کے رہائشی نصر اللہ سے محبت ہو گئی۔ اب انجو اپنی محبت کوپانے کے لئے پاکستان چلی گئی ہیں۔ تاہم سیما حیدر اور انجو کی کہانی الگ ہے، جہاں سیما غیر قانونی طور پر بھارت آئی، جب کہ انجو قانونی طور پر پاکستان چلی گئیں۔

فیس بک کی دوستی جو محبت میں بدل گئی

انجو نصراللہ کی محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر فیس بک دوستی کے طور پر شروع ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔ ان کے درمیان فاصلے کے باوجود ان کی محبت مضبوط ہوتی گئی. سیما حیدر کا معاملہ سامنے آنے سے پہلے ہی انجو نے پاکستان جانے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی تھی۔ انجو ویزا جاری ہونے تک انتظار کرتی رہی۔ جب ویزا مل گیا تو انجو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں رہنے والے نصراللہ سے ملنے کے لیے سفر پر روانہ ہوئی۔ تاہم سیکیورٹی ایجنسیاں انجو نصراللہ کی محبت کی کہانی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے رشتوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہماری فیس بک دوستی محبت میں بدل گئی، انجو

خبر رساں ایجنسی نے ایک پاکستانی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’انجو کے پاس ویزا ہے اور وہ قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انجو اور نصراللہ گزشتہ چار سال سے دوست تھے۔ اہلکار نے بتایا کہ انجو واہگہ کے راستے پاکستان اور پھر اسلام آباد پہنچی ہے۔ ساتھ ہی انجو کا کہنا ہے کہ اس کی نصراللہ سے چار سال پہلے دوستی ہوئی تھی۔ فیس بک کی دوستی کب محبت میں بدل گئی پتہ ہی نہ چلا۔ اب میں نصراللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read