Bharat Express

Israel-Palestine Conflict: فلسطین-اسرائیل جنگ بندی پر نہیں ہوا اتفاق، امریکی قرار دادا پر روس-چین نے کیا ویٹو

Israel-Palestine War: اسرائیل-حماس کے درمیان جب سے تنازعہ ہوا ہے تب سے ہی امریکہ مسلسل اسرائیل کے ساتھ ہے۔ اب امریکی صدر جوبائیڈن نے اس جنگ سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔

غزہ پٹی میں اسرائیل کی بمباری کے درمیان اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یواین ایس سی) کی میٹنگ میں جنگ بندی پرایک بارپھررضامندی نہیں بن سکی۔ بدھ کے روزہوئی میٹنگ میں امریکہ اورروس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں دوالگ الگ تجاویزپیش کیں، لیکن دونوں خارج ہوگئیں۔ ،مشرق وسطیٰ یعنی مڈل ایسٹ میں اسرائیل اورحماس کے درمیان جاری جنگ میں سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے جنگ بندی سے متعلق لائی گئی تجویزپرروس اورچین نے ویٹوکردیا۔

مسودہ کا مقصد غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کو خطاب کرنا تھا، جس میں امداد پہنچانے کے لئے تشدد کو روکنے کی گزارش کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ امارات نے بھی نہیں میں ووٹنگ کی، جبکہ 10 اراکین نے حمایت میں ووٹنگ کی جبکہ دواراکین نے شرکت نہیں کی۔

اطلاعات کے مطابق، مشرق وسطیٰ یعنی مڈل ایسٹ میں اسرائیل اورحماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق روس اورچین نے امریکہ کے ذریعہ تیاراقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تجویزکو ویٹوکردیا ہے، جبکہ روس اپنی تجویزکومنظورکرانے میں ناکام ہوگیا۔ نیوزایجنسی رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق،غزہ پٹی میں اسرائیل کی بمباری کے درمیان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی میٹنگ میں جنگ بندی پرایک بارپھراتفاق رائے نہیں ہوسکا۔

بدھ کے روزہوئی میٹنگ میں امریکہ اورروس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یواین ایس سی) میں دوالگ الگ تجاویزپیش کیں، لیکن دونوں خارج ہوگئے۔ امریکہ نے جہاں روس کی تجویزکے خلاف ویٹوکیا۔ وہیں، چین اورروس نے امریکہ کی تجویزکے خلاف چین اورروس نے اپنی ویٹوطاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسے خارج کردیا۔

    Tags:

Also Read