Bharat Express DD Free Dish

Tragedy in Iraq Mall: عراق کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی، 50 سے زائد افراد زندہ جل کر ہلاک، کئی زخمی، تین دن کا قومی سوگ، مال کے مالک پر مقدمہ درج

واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ گورنر محمد المیاہی کے مطابق، فائر اہلکاروں نے کئی افراد کو بحفاظت نکالا، لیکن آگ کی شدت کے سبب متعدد لوگ جان بچانے میں ناکام رہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) نے جمعرات کی صبح واسجیت صوبے کے گورنر کے حوالے سے اطلاع دی کہ مشرقی عراق کے شہر الکوت میں ایک مال نما بڑے بازار میں بھیانک آگ لگنے سے کم از کم ساٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ صوبے کے گورنر محمد المیحی نے کہا کہ آگ ایک ہائپر مارکیٹ اور ایک ریستوران میں لگی۔ انہوں نے بتایا جس وقت یہ واقعہ پیش آيا اس وقت وہاں بہت سے خاندان رات کا کھانا کھا رہے تھے جبکہ دیگر بہت سے لوگ خریداری کر رہے تھے۔ گورنر نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پانے والے عملے نے اپنی کوششوں سے متعدد لوگوں کو بچا لیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ شہر میں محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ہم نے 59 متاثرین کی فہرست مرتب کی ہے جن کی شناخت کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔ لیکن ایک لاش اتنی بری طرح جھلس گئی تھی کہ اس کی شناخت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی

مقامی اہلکاروں کے مطابق متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور اس طرح ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔  آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم گورنر نے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے ابتدائی نتائج کا اعلان 48 گھنٹوں کے اندر کر دیا جائے گا۔ صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ اس سانحے کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ واسط صوبہ کے ایک سپر مارکیٹ اور ریستوراں میں پیش آیا، جب مال کے اندر خریداروں اور گاہکوں کا ہجوم موجود تھا۔

آگ کا ہولناک منظر، ریسکیو کارروائیاں جاری

واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ گورنر محمد المیاہی کے مطابق، فائر اہلکاروں نے کئی افراد کو بحفاظت نکالا، لیکن آگ کی شدت کے سبب متعدد لوگ جان بچانے میں ناکام رہے۔

ذمہ داروں کے خلاف کارروائی

گورنر نے اس افسوسناک واقعے کے بعد عمارت کے مالک اور مال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتظامی غفلت اور حفاظتی تدابیر کے فقدان کی نشاندہی کرتا ہے۔

قومی سوگ کا اعلان

عراق کی حکومت نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پورے ملک میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حادثے میں زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اور الکوت شہر کے مرکزی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مال کا افتتاح صرف 5 دن قبل

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والا مال پانچ دن قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا، اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی، جو تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔

عراق میں اس سے قبل بھی خوفناک آتشزدگی

یہ پہلا موقع نہیں کہ عراق کو اس طرح کی المناک آتشزدگی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ 2023 میں ایک شادی کی تقریب کے دوران بھی اسی نوعیت کی آگ لگی تھی، جس میں 100 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس تازہ سانحے نے ایک بار پھر عراق میں عوامی مقامات پر حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read