Meerut Fire Tragedy: نیچے آگ، اوپر دھواں: نماز پڑھنے گئے مرد، گھر میں آگ بھڑک اٹھی، میرٹھ میں جڑواں بچیوں سمیت 6 افراد ہلاک
پیر کی رات میرٹھ کے قدوئی نگر علاقے کے لیے ایک ’’سیاہ رات‘‘ ثابت ہوئی۔ کپڑے کے تاجر اقبال کے گھر کے مرد افراد مسجد میں نماز ادا کرنے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران گھر کے گراؤنڈ فلور پر قائم کپڑوں کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ دم گھٹنے اور جھلسنے سے 6 ماہ کی دو جڑواں بچیوں سمیت پانچ معصوم بچوں اور ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
Tragedy in Iraq Mall: عراق کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی، 50 سے زائد افراد زندہ جل کر ہلاک، کئی زخمی، تین دن کا قومی سوگ، مال کے مالک پر مقدمہ درج
واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ گورنر محمد المیاہی کے مطابق، فائر اہلکاروں نے کئی افراد کو بحفاظت نکالا، لیکن آگ کی شدت کے سبب متعدد لوگ جان بچانے میں ناکام رہے۔





