Bharat Express DD Free Dish

Kareena Kapoor Khan Excitement Over The ICC Women World Cup Trophy : ”کس نے کہا لڑکیاں یہ سب کچھ نہیں کر سکتیں؟“، کریینہ کپور نے بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ جیتنے پر دی مبارکباد

بالی ووڈ اداکارہ کریینہ کپور نے انسٹاگرام پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے فائنل میچ کی تصاویر شیئر کیں اور ایک جذباتی نوٹ لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو سلام، آپ ہی اصل ہیروز ہیں۔ آپ نے دنیا کو دکھا دیا کہ کھیلنا اور جیتنا کسے کہتے ہیں۔ ہر کھلاڑی کو دل سے مبارکباد۔

بالی ووڈ اداکارہ کریینہ کپور خان (بیبو) نے بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کس نے کہا لڑکیاں یہ سب کچھ نہیں کر سکتیں؟‘‘۔ بھارت کی خواتین ٹیم نے اتوار، 2 نومبر کو ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا عالمی کپ جیتا۔ یہ کامیابی نہ صرف بھارت کے لیے بلکہ پوری دنیا کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی۔

پیر کی صبح کریینہ کپور نے انسٹاگرام پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے فائنل میچ کی تصاویر شیئر کیں اور ایک جذباتی نوٹ لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ لمحہ بھارت کے لیے، کھیل کے لیے اور ہر اُس لڑکی کے لیے فخر کا ہے جس نے خواب دیکھنے کی ہمت کی۔ 2-11-2025… یہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو سلام، آپ ہی اصل ہیروز ہیں۔ آپ نے دنیا کو دکھا دیا کہ کھیلنا اور جیتنا کسے کہتے ہیں۔ ہر کھلاڑی کو دل سے مبارکباد۔ آخر میں، کس نے کہا کہ لڑکیاں یہ سب کچھ نہیں کر سکتیں؟‘‘

میچ کے بارے میں تفصیل سے جانیں
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا، مگر بھارتی اوپنرز نے آغاز سے ہی مضبوط بنیاد رکھی۔ سمرتی مندھانا نے 58 گیندوں پر 45 رنز (8 چوکے) بنائے، جبکہ ان کی ساتھی شیفالی ورما نے 78 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ دونوں کے درمیان 100 رنز کی پارٹنرشپ نے بھارت کو مضبوط آغاز دیا۔ اس کے بعد جمیما روڈریگز (24) کے ساتھ 62 رنز کی شراکت داری نے اسکور کو مزید مستحکم کیا اور ٹیم نے 166/2 کا اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

کپتان ہرمندپریت کور نے 20 رنز (29 گیندوں، 2 چوکے) بنائے، جب کہ دیپتی شرما اور رچا گھوش نے اختتامی اوورز میں تباہ کن بلے بازی کی۔ دیپتی نے 58 گیندوں پر 58 رنز (3 چوکے، 1 چھکا) اور رچا نے 24 گیندوں پر 34 رنز (3 چوکے، 2 چھکے) بنائے۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 298 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھاکا نے 58 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی رہی۔ تازمین برِٹس نے 23 رنز (35 گیندوں، 2 چوکے، 1 چھکا) بنائے مگر جلد ہی آؤٹ ہو گئیں۔ کپتان لورا وولوارڈٹ نے ایک بار پھر اپنی شاندار فارم برقرار رکھی، انہوں نے 98 گیندوں پر 101 رنز (11 چوکے، 1 چھکا) اسکور کیے۔ ان کے ساتھ انری ڈیریکسن (37 رنز) نے 61 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو کچھ سہارا دیا۔

تاہم میچ کا رخ اُس وقت پلٹا جب دیپتی شرما نے اپنی اسپن بولنگ سے دونوں سیٹ بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں (5/39) اور خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں پانچ وکٹیں لینے والی پہلی بھارتی بولر بن گئیں۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 246 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے 52 رنز سے تاریخی فتح حاصل کر کے اپنا پہلا آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا۔

تاریخی جیت
بھارتی خواتین ٹیم کی یہ کامیابی نہ صرف کھیل کے میدان میں ایک بڑی جیت ہے بلکہ خواتین کے عزم، جدوجہد اور خوداعتمادی کی علامت بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ملک بھر کے فنکاروں، رہنماؤں اور شائقین نے ٹیم انڈیا کی خواتین کھلاڑیوں کو ’’اصلی ہیروز‘‘ قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read