نئی دہلی : معروف اداکارہ رشمی دیسائی نے تھیٹر فنکاروں کی محنت اور جدوجہد پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھیٹر ایک ایسا میڈیم ہے جسے اکثر کم اہم سمجھا جاتا ہے، حالانکہ یہاں کام کرنے والے فنکار بے حد محنت کرتے ہیں ،مگر انہیں ان کا جائز حق بروقت نہیں ملتا۔ایک انٹرویو میں رشمی دیسائی نے کہا کہ تھیٹر نے انہیں بہت کچھ سکھایا ہے اور یہ ایک نہایت خوبصورت اور سیکھنے والا پلیٹ فارم ہے۔ ان کے مطابق، “تھیٹر آرٹسٹ دن رات محنت کرتے ہیں، لیکن انہیں وہ پہچان اور معاوضہ نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود وہ اپنے چھوٹے سے گروپ یا خاندان میں خوش رہتے ہیں اور انہیں کسی بیرونی تعریف کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔”رشمی دیسائی نے تھیٹر فنکاروں کی ہمت اور خطرہ مول لینے کی صلاحیت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں کام کرنے والے اداکار ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ اگر کوئی غلطی ہو جائے یا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے تو ان کے ساتھی انہیں حوصلہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ ان کے مطابق، تھیٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر ناکامی کے بعد نئی شروعات کا موقع ملتا ہے۔
اداکارہ رشمی دیسائی نے اس بات پر زور دیا کہ تھیٹر فنکار زیادہ عزت اور توجہ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا، “لوگوں کو تھیٹر اور اس سے وابستہ فنکاروں کے بارے میں زیادہ جاننا چاہیے، کیونکہ یہ ایک نہایت خوبصورت اور تخلیقی میدان ہے جہاں اصل فن پروان چڑھتا ہے۔”اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے رشمی دیسائی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے تھیٹر میں کام کیا، لیکن ساتھ ہی اس بات کا افسوس بھی ہے کہ انہوں نے اس میڈیم کو کافی دیر سے اپنایا۔ انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں اور ہدایت کاروں—ویشالی، پریتما،ایوب، اوجس راول اور آصف پٹیل—کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نہایت مثبت اور باصلاحیت افراد قرار دیا۔رشمی دیسائی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں ٹی وی شو راون سے کیا۔ اس کے بعد پری ہوں میں میں ڈبل رول اور مقبول سیریل اترَن سے انہیں بڑی شہرت حاصل ہوئی۔ وہ جھلک دکھلا جا، خطرون کے کھلاڑی اور نچ بلیے جیسے ریئلٹی شوز میں بھی نظر آ چکی ہیں، جب کہ دبنگ 2 میں ان کا مختصر کردار بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

