Bharat Express DD Free Dish

Tara Sutaria, Veer Pahariya split after AP Dhillon concert: ادھورا رہ گیا تارا ستاریا کا پیار، کنسرٹ تنازع کے بعد ویر پہاڑیا سے بریک اپ؟جانئے کب سے کررہے تھے ایک دوسرے کو ڈیٹ ؟

رپورٹس کے مطابق تارا ستاریا اور ویر پہاڑیا کے رشتے کی شروعات گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور چند ہی مہینوں بعد جولائی میں اپنے رشتے کو آفیشل کر دیا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ تارا ستاریا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ کبھی اپنی آنے والی فلم ٹاکسک کے باعث تو کبھی بزنس مین ویر پہاڑیا کے ساتھ اپنے رومانوی رشتے اور اے پی ڈھلون کے کنسرٹ تنازع کی وجہ سے تارا مسلسل سرخیوں میں رہی ہیں۔ اب تازہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تارا ستاریا اور ویر پہاڑیا نے چند ماہ کی ڈیٹنگ کے بعد اپنے رشتے کو ختم کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تارا اور ویر اب ایک دوسرے سے الگ ہو چکے ہیں۔ فلم فیئر ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بریک اپ کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہے۔ نہ ہی تارا ستاریا اور نہ ہی ویر پہاڑیا کی جانب سے اس بارے میں کوئی سرکاری بیان دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود مداحوں کے درمیان حیرت اس بات پر ہے کہ یہ علیحدگی کنسرٹ تنازع کے محض چند دن بعد سامنے آئی ہے، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں گلوکار اور ریپر اے پی ڈھلون کا کنسرٹ منعقد ہوا تھا، جس میں تارا ستاریا بھی شریک ہوئیں۔ اس کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جس میں اے پی ڈھلون کو تارا ستاریا کو گلے لگاتے اور ان کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسی دوران ایک اور ویڈیو ویر پہاڑیا کے ردعمل کی بھی سامنے آئی، جس میں وہ تارا اور اے پی ڈھلون کی قربت دیکھ کر کافی سنجیدہ نظر آ رہے تھے۔جب یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ویر پہاڑیا نے خود سامنے آ کر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ تارا ستاریا کو چیئر کرتے دکھائی دیے۔ تارا نے بھی چند اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اس پورے معاملے کو اپنے خلاف منفی تشہیر قرار دیا تھا۔ اس کے باوجود اب بریک اپ کی خبروں نے ایک بار پھر اس تنازع کو تازہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تارا ستاریا اور ویر پہاڑیا کے رشتے کی شروعات گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور چند ہی مہینوں بعد جولائی میں اپنے رشتے کو آفیشل کر دیا تھا۔ اس کے بعد یہ جوڑا اکثر ایک ساتھ تقریبات اور سوشل میڈیا پر رومانوی تصاویر میں نظر آتا رہا۔ عوامی مقامات پر بھی دونوں نے کھل کر اپنے رشتے کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے یہ جوڑی مداحوں میں خاصی مقبول ہو گئی تھی۔ایسے میں بریک اپ کی خبریں ان کے چاہنے والوں کے لیے مایوس کن ثابت ہو سکتی ہیں۔ تاہم ان خبروں میں کتنی حقیقت ہے، اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مداح اب تارا اور ویر کی جانب سے کسی وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read