بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ تارا ستاریا کافی دنوں سے اپنی محبت بھری زندگی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اداکارہ کو کئی بار اداکار ویر پہاڑیا کے ساتھ دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا یوزر قیاس لگا رہے ہیں
کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اسی دوران ایک بار پھر دونوں کو ڈنر ڈیٹ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا، جسے دیکھ کر لوگ اب ان کے رشتے کو کنفرم مان رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ویر کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر نظر آئیں تارا
قابل ذکر بات یہ ہےکہ تارا ستاریا اور ویر پہاڑیا کو گزشتہ رات ایک ریسٹورنٹ کے باہر پاپارازی نے کیمرے میں قید کیا۔ دونوں ڈنر کے بعد اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے۔ ویڈیو میں تارا “باس لیڈی” لک میں نظر آئیں۔ انہوں نے لیوپرڈ پرنٹ ٹاپ کے ساتھ اوور سائز بلیزر اور میچنگ شارٹس پہن رکھے تھے۔ وہیں ویر بھی تارا کے ساتھ بلیک میں ٹوئننگ کرتے دکھائی دیے۔ انہوں نے بلیک ٹی شرٹ اور بلیک جینز پہن رکھی تھی۔

یوزر نے دونوں کی جوڑی پر پیار لُٹایا
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ،اس ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے کیفے کے باہر نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں یوزر کا کہنا ہے کہ اب ان کی ڈیٹنگ کنفرم ہو چکی ہے۔ ویڈیو پر لوگ خوب تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے لکھا، “میڈ فار ایچ ادر”، تو کسی نے کہا، “ایک ساتھ دونوں پرفیکٹ لگ رہے ہیں۔”

تارا نے دی تھی ویر کو فلائنگ کس
اس سے پہلے بھی تارا نے ایک ایونٹ میں ریمپ واک کیا تھا، جس میں ویر بھی ان کے ساتھ پہنچے تھے۔ ریمپ واک کے دوران تارا نے ویر کو کھلے عام فلائنگ کس دی تھی۔ وہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ بھی دونوں کو کئی بار ممبئی کی سڑکوں پر ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔آ پ کو بتاتے چلیں کہ تارا پہلے آدر جین کو ڈیٹ کر رہی تھیں، لیکن بعد میں دونوں کا بریک اپ ہو گیا۔ اب لگتا ہے کہ تارا اپنی زندگی ویر پہاڑیا کے ساتھ گزارنے والی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


