تمل سنیما کی مشہوراداکارہ سمرن نے حال ہی میں ہندی فلم انڈسٹری کے رویے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ میں جنوبی ہند کے اداکاروں اوران کی میراث کا احترام نہیں کیا جاتا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جنوبی ہند کے اداکاروں کوبالی ووڈ میں وہ عزت اوراحترام نہیں ملتا، جس کے وہ حقدارہیں۔ وہ ہمیشہ اس بات سے پریشان رہی ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اداکارہ نے کیا کہا۔
بے عزتی کی وجہ سے کئی ہندی فلمیں کردی مسترد
سمرن نے فلم فیئرکوبتایا، “میں نے اکثرہندی فلموں سے انکارکیا ہے کیونکہ میں وہاں کے ناظرین سے رابطہ نہیں رکھ پاتی۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے میرا کام نہیں دیکھا اورنہ ہی میری میراث (لگیسی) سے واقف ہیں۔ میں نے اپنی آدھی زندگی سنیما کے لیے وقف کردی ہے اورمجھے وہ عزت نہ ملنے سے تکلیف ہوتی ہے، جس کی میں حقدارہوں۔” انہوں نے مزید کہا، “کچھ پروڈکشن کمپنیاں بنیادی سہولیات پربھی سمجھوتہ کرتی ہیں۔ رہائش سے لے کرکھانے تک ہرچیزپرسمجھوتہ کرنا تکلیف دہ ہے۔”
سنی دیول اوراوم چھنگانی کی تعریف
حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بالی ووڈ میں ہرکوئی ایک جیسا نہیں ہوتا۔ اداکارہ نے اس گفتگوکے دوران سنی دیول اورفلمساز اوم چھنگانی کی تعریف کی۔ سمرن نے فلم “گبرو” میں کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئرکرتے ہوئے کہا، “سنی دیول کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا رہا۔ وہ بہت ہی مہربان اورشائستہ انسان ہیں۔” فلم کے پروڈیوسراوم چھنگانی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے سیٹ پرمیرا بہت خیال رکھا۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا ’’گل مہر‘‘ کی ٹیم کے ساتھ ایک شاندارتجربہ رہا۔
سمرن کا فلمی سفر
اگرہم تامل اداکارہ سمرن کے کیرئیرکی بات کریں تو انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیرکا آغاز 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم ہرجائی‘ سے کیا۔ وہ میوزک شو “سپر ہٹ مقابلا” میں بھی ایک پریزینٹرتھیں اوران کی پرفارمنس سے متاثرہوکرجیا بچن نے انہیں فلم “تیرے میرے سپنے” میں کاسٹ کیا۔ اس فلم کا گانا “آنکھ مارے” بہت مشہورہوا۔ اس کے علاوہ، 1996 میں، انہوں نے اپنے ملیالم سنیما کی شروعات مموٹی کے ساتھ فلم “اندرا پرستھم” میں کی۔ فلم تو فلاپ رہی، لیکن سمرن کی اداکاری کوخوب سراہا گیا۔ 1997 میں “ونس مور” اور”وی آئی پی” جیسی فلموں نے انہیں تمل سنیما میں پہچان دلائی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



