گلوکارہ گایتری ہزاریکا نے آج آخری سانس لی۔
میوزک انڈسٹری سے ایک بہت مایوس کن خبر آرہی ہے۔ مشہور گلوکارہ گایتری ہزاریکا نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ بے حد کم عمر میں گلوکارہ گایتری ہزاریکا نے اس نیا کو الوداع کہہ دیا۔ اسامیا گلوکارہ گایتری ہزاریکا کی رحلت سے میوزک انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اپنی آواز سے سب کے دل چھونے والیں گایتری ہزاریکا آج سب کے دل بھاری کرکے اس دنیا سے چلی گئی ہیں۔ محض 44 سال کی عمرمیں گلوکارہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
کولن کینسر سے ہوئی گلوکارہ کی موت؟
دراصل، لمبے وقت سے گایتری ہزاریکا کولن کینسر سے جدوجہد کررہی تھیں۔ کینسرسے اس لڑائی میں آج ان کی ہارہوگئی۔ گوہاٹی کے نیم کیئراسپتال میں دوپہر تقریباً 2:15 بجے انہوں نے اپنی آخری سانس لی تھی۔ اب اسپتال سے ڈاکٹر کا بیان بھی سامنے آچکا ہے۔ ڈاکٹرنے بتایا کہ گلوکارہ گایتری ہزاریکا اپنا کینسر کا علاج اسی اسپتال میں کرا رہی تھیں۔ حال ہی میں ان کی حالت کافی زیادہ خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
تین دن سے اس اسپتال میں داخل تھیں گایتری ہزاریکا
بتایا جا رہا ہے کہ گایتری ہزاریکا گزشتہ تین دن سے اس اسپتال میں داخل تھیں۔ کل انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا اور وہیں انہوں نے دم توڑا ہے۔ اب گلوکارہ کے فینس اور میوزک انڈسٹری کے تمام فنکار اس خبر سے صدمے میں ہیں۔ انڈسٹری میں غم کی لہردوڑ گئی ہے۔ اب سوشل میڈیا پرلوگ گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں اور ان کی فیملی کے لئے تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔
HCM Dr. @himantabiswa has expressed deep sorrow over the demise of renowned singer Smt. Gayatri Hazarika.
Her soulful voice and enduring contributions to Assamese music will always be remembered. HCM prayed for her eternal peace and extended heartfelt condolences to her bereaved… pic.twitter.com/1yGLb879gS
— Chief Minister Assam (@CMOfficeAssam) May 16, 2025
آسام کے وزیراعلیٰ نے پیش کیا خراج عقیدت
صرف سیلبس ہی نہیں، وہاں کے لیڈر بھی اسامیا گلوکارہ گایتری ہزاریکا کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی کمی کوئی بھی پوری نہیں کرپائے گا۔ ان کی رحلت سے میوزک انڈسٹری میں خالی پن پیدا ہوگیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گایتری ہزاریکا کو ان کی بہترین آواز کے لئے جانا جاتا تھا۔ اب آسام کے وزیراعلیی نے بھی گایتری ہزاریکا کی موت پر غم کا اظہارکیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
