پاکستانی گانے اور ڈرامے بھارت میں طویل عرصے سے مقبول رہے ہیں۔ اگرچہ اب پاکستانی شوز پر پابندی عائد ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے گانے اور او ایس ٹی آج بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتے ہیں۔ ان دنوں پاکستان میں ہانیہ عامر اور بلال عباس خان کا ڈرامہ میری زندگی ہے تُو خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس کا ٹائٹل سانگ پورے جنوبی ایشیا میں زبردست مقبولیت سمیٹ رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی گانے پر ویڈیو بنا کر بھارتی اداکارہ شہناز گل مشکل میں پھنس گئی ہیں اور انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈرامہ میری زندگی ہے تُو کی کہانی اور مرکزی جوڑی کی کیمسٹری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے، مگر اس کا او ایس ٹی سب سے زیادہ دل جیتنے میں کامیاب رہا۔ معروف گلوکار عاصم اظہر نے لیجنڈری صابری برادران کے ساتھ مل کر اس گانے کو گایا ہے، جو اس وقت میوزک چارٹس میں سرفہرست ہے اور پورے ساؤتھ ایشیا میں مقبول ہو چکا ہے۔شہناز گل نے اس گانے پر ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ میری زندگی ہے تُو پر رقص کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’اس گانے سے حد سے زیادہ اوبسیسڈ ہوں، اور خود سے تو اور بھی زیادہ۔‘‘ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کی یہ پوسٹ ان کے لیے مصیبت بن گئی اوریوزر نے انہیں آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔
View this post on Instagram
کمنٹ سیکشن میں کئی یوزر نے تنقیدی ردعمل دیا۔ کسی نے لکھا کہ بھارتی اداکاروں کو بھی اب پاکستانی گانے پسند آنے لگے ہیں، تو کسی نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے کے گانے پر ریل بنانا شرمناک ہے۔ ایک اور یوزرنے سوال اٹھایا کہ پاکستانی گلوکاروں کے گانوں میں آخر ایسی کیا خاص بات ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت میں کئی پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ ان میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان، فواد خان اور دیگر معروف شخصیات شامل ہیں۔ اس کے باوجود بھارت میں پاکستانی گانوں کی مقبولیت میں کوئی خاص کمی دیکھنے میں نہیں آئی، اور یہی وجہ ہے کہ یہ تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



