Bharat Express DD Free Dish

شاہ رخ خان اور سہانا خان کی ’کنگ‘ مچائے گی دھمال، باپ-بیٹی کی جوڑی ایک ساتھ آئے گی نظر

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اب بڑے پردے پراپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظرآئیں گے۔ والد-بیٹی کی جوڑی فلم ’کنگ‘ میں نظرآئے گی۔ تاہم ابھی تک اس کی شوٹنگ شروع نہیں ہوپائی ہے۔ حالانکہ اب اس کی شوٹنگ سے متعلق بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔

شاہ رخ خان اور سہانا خان فلم ’کنگ‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔

بالی ووڈ کے سپراسٹاربادشاہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ لمبے وقت سے سرخیوں میں ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ پہلی بار نظرآنے والے ہیں۔ لمبے وقت سے فلم کے فلورپرآنے سے متعلق قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، لیکن اب تک اس کی شوٹنگ شروع نہیں ہوسکی ہے۔ حالانکہ اب اس پرایک بڑا اپڈیٹ آگیا ہے۔

پہلے خبریں تھیں کہ مارچ میں اس کی شوٹنگ شروع ہوسکتی ہے، لیکن اب اس کی شوٹنگ مزید آگے بڑھ چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اور سہانا خان کی اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات مئی 2025 سے ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوٹنگ پہلے سے طے اورمقررہ وقت پرہی شروع ہوگی۔ پری پروڈکشن ورک کے سبب اس کی شوٹنگ کے لئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

مئی 2025 میں فلورپرآئے گی فلم ’کنگ‘

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کررہے ہیں جوکہ پہلے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹرفلم ’پٹھان‘ کی ہدایت کاری بھی کرچکے ہیں۔ میکرس اور اداکار’کنگ‘ پرمئی مہینے سے کام شروع کرنے والے ہیں۔ پہلے شیڈول میں فلم کی تقریباً 30 فیصد تک شوٹنگ کرلی جائے گی۔ اس فلم کو ہندوستان کے علاوہ یوروپ میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

سہانا خان تھیٹرمیں کریں گی ڈیبیو

شاہ رخ خان اور سہانا خان دونوں کے لئے ہی یہ فلم بے حد خاص ہونے والی ہے کیونکہ والد اور بیٹی کی جوڑی پہلی بارناظرین کوبڑے پردے پر دیکھنے کوملے گی۔ سہانا خان کے لئے یہ فلم اوربھی خاص ہوگی کیونکہ اس کے ذریعہ ان کا تھیئیٹرمیں ڈیبیو ہوگا۔ وہ پہلے ہی سنیما کی دنیا میں فلم ’دی آرچیج‘ سے اپنے قدم رکھ چکی ہے، جو 2023 میں نیٹ فلیکس پرریلیز ہوئی تھی۔

’کنگ‘ میں ابھیشیک بچن ہوں گے ویلین

بالی ووڈ کے مشہوراداکارابھیشیک بچن اس فلم میں ویلین کے کردارمیں نظرآئیں گے۔ ابھیشیک بچن گینگسٹرکے کردارمیں ہوں گے۔ وہیں فلم کا حصہ ہٹ فلم ’منجیا‘ میں نظرآچکے اداکارابھے ورما بھی ہیں۔ پہلے فلم کی ہدایت کاری کی باگ ڈورسجائے گھوش کے ہاتھوں میں تھی، لیکن اب اس کی کمان سدھارتھ آنند کے پاس ہے اوروہ فی الحال فلم کی اسکرپٹ کوآخری شکل دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ ’کنگ‘ سال 2026 کے آخری تک سنیما گھروں میں دستک دے سکتی ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read