Bharat Express DD Free Dish

Film King

اطلاعات کے مطابق فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پدوکون اور ابھیشیک بچن مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ جیکی شروف، جے دیپ اہلاوت، انل کپور، سوربھ شکلا، ارشد وارثی اور راگھو جویال بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 26 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی۔

اداکار اکشے اوبیرائے نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے صرف پیشہ ورانہ تجربہ نہیں بلکہ ایک متاثر کن سفر ہے۔ اس فلم میں میں صرف اداکاری نہیں کر رہا بلکہ فلم کی تیاری اور پروڈکشن کے عمل کو قریب سے دیکھ رہا ہوں۔

سوشل میڈیا پر ٹیزر آتے ہی چھا گیا ہے، اور مداح شاہ رخ کے لک کے اسکرین شاٹس شیئر کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کو پہلے ہی بالی وڈ کا ’کنگ خان‘ کہا جاتا ہے، اور اب وہ فلم کے ذریعے اس خطاب کو مزید یادگار بنا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ سے متعلق پہلے کہا جا رہا تھا کہ یہ فلم عید 2026 پرریلیزہوگی۔ تاہم اب اس موسٹ اویٹیڈ فلم کی نئی ریلیزڈیٹ سامنے آگئی ہے۔

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کنگ سے متعلق تقریباً ہر دن نئے نئے اپڈیٹس آرہے ہیں۔ فلم کا بزکافی ہائی ہے اور شاہ رخ خان کے فینس انہیں واپس ایکشن کرتے ہوئے دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔ اب خبرآرہی ہے کہ فلم کی شوٹنگ، جو کافی دنوں سے ملتوی ہو رہی تھی، وہ فائنلی شروع ہونے جا رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اب بڑے پردے پراپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظرآئیں گے۔ والد-بیٹی کی جوڑی فلم ’کنگ‘ میں نظرآئے گی۔ تاہم ابھی تک اس کی شوٹنگ شروع نہیں ہوپائی ہے۔ حالانکہ اب اس کی شوٹنگ سے متعلق بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔