گلوبل ایکشن تھرلر7Dogs کا ٹریلر بھارت میں ریلیز ہو چکا ہے۔ اس میں سلمان خان اور سنجے دت کی خصوصی موجودگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ٹریلر نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ سلمان خان نے بھی فلم کا ٹریلر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ فلم میں سلمان اور سنجے دت کی خصوصی ایکشن اپیئرنس ہے۔ تاہم دونوں فلم کی کہانی میں کس کردار میں ہیں، یہ ابھی پوری طرح سامنے نہیں آیا ہے، لیکن ٹریلر میں ان کی موجودگی نے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا ہے۔
دیگر اسٹار میں مصر کے معروف اداکارکریم عبدالعزیز اور احمد عز
دیگر اسٹار کاسٹ کی بات کریں تو فلم میں مصر کے معروف اداکار کریم عبدالعزیز اور احمد عز مرکزی کرداروں میں ہیں۔ بھارت کی جانب سے سلمان خان اور سنجے دت اس بڑی بین الاقوامی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ ان کے علاوہ ہالی ووڈ اور یورپ سے مونیکا بیلوچی، جیانکارلو ایسپوزیٹو اور مارٹن لارنس جیسے نام بھی فلم سے وابستہ ہیں۔ وہیں تارا عماد، ناصر القصبی اور میکس ہوانگ بھی اہم فنکاروں میں شامل ہیں۔ ٹریلر میں ابتدا ہی سے ایکشن دیکھنے کو ملتا ہے۔ کہانی کے مرکز میں کریم عبدالعزیز اور احمد عز نظر آتے ہیں، جبکہ مختلف حصوں میں دیگر فنکاروں کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ تیز رفتار ایکشن، خطرناک اسٹنٹس اور بڑے پیمانے پر فلمائے گئے سیکوئنس فلم کو بین الاقوامی ایکشن تھرلر کا انداز دیتے ہیں۔ سلمان اور سنجے کی انٹری اس پورے ماحول میں ایک الگ ہی رنگ بھر دیتی ہے۔
7Dogs کی ہدایت کاری
7Dogs کی ہدایت کاری کی ذمہ داری عادل العربی اور بلال فلاح نے سنبھالی ہے۔ یہ وہی ہدایت کار جوڑی ہے جس نے ہالی ووڈ کی مشہور ’بیڈ بوائز‘ فرنچائز کی فلموں ’بیڈ بوائز فار لائف‘ اور ’بیڈ بوائز: رائیڈ اور ڈائی‘ کی ہدایت کاری کی ہے۔فلم کو سیلا اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ 7Dogs اکیس اگست کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


