نئی دہلی :اداکارہ اور پروڈیوسر ریچا چڈھا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک کڑوا تجربہ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس شخص پر وہ بہت بھروسہ کرتی تھیں، اس نے ان کے مفادات کے خلاف کام کیا اور انہیں دھوکہ دیا۔ اس واقعے سے ریچا نے سیکھا کہ ہر کوئی آپ کی پرواہ یا آپ کے بارے میں نہیںسوچ سکتا اور ہر کوئی ہمیشہ آپ کے حق میں کام نہیں کرتا۔ریچا چڈھانے کہا، “اپنے کیریئر کی شروعات میں مجھے یہ کڑوا سبق ملا کہ ہر کوئی آپ کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔ میں معصوم تھی۔ کچھ لوگ معمولی فرق سے بھی خطرہ محسوس کرتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ آپ ان سے آگے نکل جائیں یا ان کی توجہ چھین لیں۔” اس تجربے نے انہیں یہ سکھایا کہ اپنی پسند کا دفاع کریں اور صحیح لوگوں پر بھروسہ کریں۔
Actress and producer Richa Chadha recently spoke about a difficult phase at the start of her career—a time when she realised that not everyone in the industry had her best interests at heart.
Read more: https://t.co/InRLlHeJXO
[Richa Chadha | Bollywood struggles | Richa Chadha… pic.twitter.com/cRdROKxHDw
— The Statesman (@TheStatesmanLtd) February 17, 2026
اداکارہ اور پروڈیوسر ریچا چڈھا نے فلم میکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا جھجک ان سے رابطہ کریں۔ عام خیال ہے کہ بڑے اداکاروں سے رابطہ کرنا مشکل ہے، لیکن ریچا چڈھا نے اس بات کی نفی کی اور کہا کہ ان کے لیے صرف اچھی اسکرپٹ، عمدہ تحریر اور کہانی کی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا، “میں ہمیشہ صحیح کہانیوں کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔”ریچا چڈھانے ابتدائی دنوں میں کم قدر کیے جانے کا بھی ذکر کیا اور چاہتی ہیں کہ فلم انڈسٹری تخلیق کار بلا جھجک اچھے کردار اور کہانیوں کے لیے رابطہ کریں۔
ریچا چڈھا اس وقت ایک نئی نان فکشن سیریز پر کام کر رہی ہیں، جس کا مقصد ناظرین کو جانی پہچانی جگہوں کو نئی نظر سے دیکھنے کی ترغیب دینا اور کم معروف کہانیوں کے ذریعے بھارت کی ثقافتی گہرائی اور انسانی جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ سیریز سفر، ثقافت اور بھارت کے مختلف لوگوں اور جگہوں کی کہانیوں پر مبنی ہوگی، اور ناظرین کو آج کے نقطہ نظر سے ثقافت کا زندہ اور مکمل تجربہ فراہم کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


