Bharat Express

Salaar Box Office Collection Day 5: پربھاس کی ‘سالار’ نے باکس آفس پرمچائی دھوم ، کیوں سالار نے جوان پٹھان کو  چھوڑا پیچھے ؟

‘سالار’ نہ صرف ملک میں  ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنا جھڈا لہرارہی ہے اور زبردست کلیکشن کر رہی ہے۔ اس فلم نے عالمی باکس آفس پر صرف تین دنوں میں 450کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا اور اپنی پکڑمضبوط بنائے ہوئے ہے۔

پربھاس کی 'سالار' نے باکس آفس پرمچائی دھوم ، کیوں سالار نے جوان پٹھان کو  چھوڑا پیچھے ؟

Salaar Box Office Collection Day 5:  پربھاس اور پرتھوی راج سکمارن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘سالار: پارٹ 1 – سیز فائر’ ریلیز کے پہلے دن سے ہی سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔ شائقین میں اس فلم کا  جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے اور اس کے ساتھ یہ فلم زبردست کمائی کر رہی ہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ پربھاس اسٹارر فلم نے ریلیز کے چوتھے دن کتنے کروڑ کا بزنس کیا۔

‘سالار’ نے ریلیز کے چوتھے دن کتنے کروڑ کلیٹ کیے؟

‘سالار’ 22 دسمبر کو پانچ زبانوں تیلگو، تمل، ملیالم، کنڑ اور ہندی میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم کیش رجسٹر پر دھوم مچا رہی ہے۔ جب سے ‘سالار’ گزشتہ ہفتے سینما گھروں میں لگی ہوئی ہے۔تب سے یہ باکس آفس پر شاندار بزنس کر رہی ہے۔ فلم کی کمائی کے بارے میں بات کریں تواس  فلم نے 90.7 کروڑ روپے کے کلیکشن کے ساتھ زبردست اوپننگ کی اور سال کے سب سے بڑے اوپنر کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ دوسرے دن فلم نے 56.35 کروڑ روپے کمائے اور تیسرے دن ‘سالار’ کا کلیکشن 62.05 کروڑ روپے رہا۔ اب فلم کی کمائی کے ابتدائی اعدادوشمار ریلیز کے چوتھے دن یعنی پیر کو آ گئے ہیں۔

Sacknilk کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق، ‘سالار’ نے اپنی ریلیز کے چوتھے دن یعنی پیر کو 42.50 کروڑ روپے کلیکٹ کیا ہے ۔اسی کے ساتھ ہی ‘سالار’ نے اپنی ریلیز کے چار دنوں میں 251.60 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

  ‘سالار’کے پانچویں دن کا کلیکشن کیا رہا ؟

‘سالار’ نہ صرف ملک میں  ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنا جھڈا لہرارہی ہے اور زبردست کلیکشن کر رہی ہے۔ اس فلم نے عالمی باکس آفس پر صرف تین دنوں میں 450کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا اور اپنی پکڑمضبوط بنائے ہوئے ہے۔ میکرز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ فلم نے  ولڈ وائڈ  ریلیز کے تین دنوں میں 450 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

‘سالار’ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے

‘سالار: پارٹ 1 – سیز فائر’ ایک ایکشن سے بھرپور ڈرامہ ہے جسے ‘KGF’ فیم پرشانت نیل نے لکھا اور ہدایت کی ہے۔ فلم میں پربھاس اور پرتھویراج سکمارن کے علاوہ شروتی ہاسن، جگپتی بابو، مائم گوپی، شریا ریڈی اور دیگر کئی اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کے دوسرے پارٹ کا نام بھی سامنے آ گیا ہے اور اسے ‘سالار: پارٹ 2- شوریانگ پرو’ کے نام سے ریلیز کیا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ Mbale فلمز کی طرف سے پروڈیوس کردہ ‘سالار’ مبینہ طور پر 400 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ میں بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 3 اموات، کیرالہ-کرناٹک میں تیزی سے پھیل رہا انفیکشن

سالار نے جوان پٹھان کو  چھوڑ دیا  پیچھے

قابل ذکر ہے کہ سالار نے پہلے دن ہی شاہ رخ خان کی دو بلاک بسٹر فلموں جوان اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ پٹھان اور جوان نے دنیا بھر میں 106 کروڑ اور 129 کروڑ روپے کمائے تھے۔ رنبیر کپور کی اینیمل نے پہلے دن دنیا بھر میں 116 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ سالار نے اب تک کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ فلم مزید کیا کمال کرے گی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read