Bharat Express DD Free Dish

Pakistani Actress Humaira Asghar Death: پاکستانی اداکارہ وماڈل حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے سڑی ہوئی حالت میں برآمد

حمیرا اصغر علی کی موت کی خبر نے سب کو حیرت اور افسوس میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کی موت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش میں کیڑے لگ گئے تھے۔ (فائل فوٹو)

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر علی اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ حمیرا کی عمر 32 سال تھی۔ وہ کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھیں، جہاں ان کی لاش ملی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کا انتقال دو ہفتے قبل ہو چکا تھا، مگر کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔

فلیٹ میں مردہ حالت میں ملیں حمیرا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humaira Asghar (@humairaaliofficial)

حمیرا اصغر علی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک معروف نام تھیں۔ انہوں نے کم عمری میں شہرت حاصل کر لی تھی۔ 7 جولائی کو جب ان کی موت کی خبر سامنے آئی، تو ہر کوئی حیران رہ گیا۔میڈیاسے گفتگو میں ساؤتھ DIG سید اسد رضا نے بتایا کہ ” حمیرا اصغر علی کی لاش فیز 6 میں اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے ملی۔ ان کی لاش سڑی گلی حالت میں تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ان کا انتقال دو ہفتے پہلے ہو چکا تھا، مگر آس پاس کے لوگوں نے توجہ نہیں دی۔”

DIG نے بتایا کہ “گزری پولیس مقامی عدالت کے حکم پر اپارٹمنٹ خالی کروانے پہنچی تھی۔ جب پولیس نے دوپہر 3:15 بجے دروازہ کھٹکھٹایا، تو کوئی جواب نہیں ملا۔ پھر پولیس نے تالہ توڑ کر اندر داخل ہو کر دیکھا تو لاش ملی۔” شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو موقع پر بلایا گیا۔ اداکارہ وہاں کرایہ پر رہ رہی تھیں، اور انہوں نے 2024 سے مکان مالک کو کرایہ دینا بند کر دیا تھا، جس پر عدالت نے فلیٹ خالی کروانے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ایسا لگ رہا تھا کہ لاش کئی دن پرانی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ قانونی کارروائی کے لیے لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔” پولیس سرجن ڈاکٹر سمیّہ سید کے مطابق “لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں تھی۔ اس وقت تحقیقات جاری ہیں۔”

یوزر حیران

حمیرا اصغر علی کی موت کی خبر نے سب کو حیرت اور افسوس میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کی موت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، مگر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ “جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوں، کسی نتیجے پر نہ پہنچیں۔” پولیس اداکارہ کے موبائل فون کی مدد سے ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور دوستوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

حمیرا اصغر علی کے کام کی بات کریں تو وہ ARY کے ریئلٹی شو “تماشا گھر” میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم “جلیبی” میں بھی کام کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read