Bharat Express DD Free Dish

Salman Khan Pakistan-Balochistan Controversy: بلوچستان کو الگ ملک کہنے پر  پاکستان      نے سلمان خان کو بتایادہشت گرد، جانئےسلمان کے بیان پر بلوچ رہنماؤں نے کیا کہا؟

پاکستان کے محکمہ داخلہ نے سلمان خان کو فورتھ شیڈول میں رکھا ہے، یعنی انہیں دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ فہرست انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت آتی ہے اور اس میں شامل کسی کو بھی پاکستان میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں سعودی عرب میں ایک شو کے دوران بلوچستان کو پاکستان سے الگ دیش بتایا تھا، جس  سےپڑوسی دیش نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ شہباز حکومت نے سلمان خان کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے محکمہ داخلہ نے سلمان خان کو فورتھ شیڈول میں رکھا ہے، یعنی انہیں دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ فہرست انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت آتی ہے اور اس میں شامل کسی کو بھی پاکستان میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس معاملے پر سلمان خان یا ان کے نمائندوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

سلمان خان نے کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سعودی عرب میں منعقدہ Joy Forum 2025  میں خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہواہے۔اس  ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ بلوچستان کے لوگ ہیں، افغانستان کے لوگ ہیں، پاکستان کے لوگ ہیں، سب سعودی عرب میں محنت  سے کام کر رہے ہیں۔ اس بیان میں انہوں نے پاکستان سے الگ بلوچستان کا ذکر کیا۔ سلمان کے اس بیان سے پاکستان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جب کہ بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنما خوش ہیں اور سلمان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ سلمان نے جان بوجھ کر بلوچستان کا ذکر پاکستان سے الگ کیا یا نادانستہ۔

سلمان کے بیان پر بلوچ رہنماؤں نے کیا کہا؟

آزاد بلوچستان کے قیام کا مطالبہ کرنے والے رہنما میر یار بلوچ نے کہا کہ بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی جانب سے سعودی عرب میں بلوچستان کے تذکرے سے 60 ملین بلوچ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، سلمان نے وہ کام کیا ،جس سے بڑے ممالک بھی ہچکچاتے ہیں۔ ثقافتی شناخت کے یہ اشارے نرم سفارت کاری کے طاقتور ہتھیار ہیں، لوگوں کو جوڑتے ہیں اور دنیا کو بلوچستان کو ایک الگ قوم کے طور پر تسلیم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read