Bharat Express DD Free Dish

انٹرٹینمنٹ

پولیس نے تمام ملزمان سے تقتیش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ساتھ فورینسک رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔ جمع کیے گئے شواہد ملزمان کی شناخت اور واقعے میں ان کی ملوثیت ثابت کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ان کی زندگی کی سب سے بڑی شناخت شہرۂ آفاق فلم مغلِ اعظم بنی، جو آج بھی ہندی سنیما کی تاریخی فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ دل کی سنگین بیماری میں مبتلا تھیں، اس کے باوجود انہوں نے عزم و حوصلے کے ساتھ کام مکمل کیا۔ کئی بار سیٹ پر طبیعت بگڑنے کے باوجود انہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے منہ نہیں موڑا۔

یہ واقعہ یکم فروری کی آدھی رات کو پیش آیا جب روہت شیٹی کی نو منزلہ عمارت ’’شیٹی ٹاور‘‘ کی پہلی منزل، جہاں ان کا ذاتی جم موجود ہے، پر کم از کم پانچ راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ ایک گولی جم کی کھڑکی کے شیشے سے ٹکرائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ شبھم لونکر نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ آئندہ گولیاں نشانہ بنا سکتی ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو کو طویل عرصے سے جاری چیک باؤنس کیس میں فی الحال کوئی راحت نہیں مل سکی۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو ان کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے بعد ضمانت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ اگلی سماعت کی تاریخ 16 فروری مقرر کی ہے۔

سلمان خان پہلے ہی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ماضی میں گینگ نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اب ان کے قریبی شخص کو نشانہ بنائے جانے سے سکیورٹی ایجنسیاں مزید چوکنا ہو گئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس سال دو بڑی فلموں میں نظرآنے والی ہیں۔ پہلی فلم 'الفا' ہے اور دوسری فلم'لواینڈ وار' ہے۔ فینس ان کی ان دونوں فلموں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب ان دونوں فلموں پراپڈیٹ سامنے آئے ہیں۔

مشہور فلم ساز روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں ممبئی پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس سنگین واقعے میں گرفتار کیے گئے پانچوں ملزمین کے خلاف مکوکا نافذ کر دیا گیا ہے۔

چیک باؤنس کیس میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کے لیے اب میڈیا اور سماجی حلقوں سے بھی بڑے پیمانے پر مدد سامنے آنے لگی ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے راج پال یادو کی مدد کے لیے 25 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

چیک باؤنس کیس میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو کے لیے اب سیاسی حلقوں سے بھی مدد سامنے آنے لگی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے اور جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو نے اداکار کے اہل خانہ کو 11 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران نیٹ فلکس کے وکیل نے بیان دیا کہ کمپنی نے فلم کا نام بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور متنازع لفظ کو مکمل طور پر ہٹا دیا جائے گا۔ نیٹ فلکس نے یہ بھی کہا کہ تنازع سامنے آنے کے فوراً بعد فلم سے متعلق تمام پروموشنل مواد سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا تھا۔