Aamir Khan To Marry Girlfriend Gauri Spratt: عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری کے ساتھ 5 جولائی کو کریں گے شادی، تقریب کی تیاریاں مکمل
عامر خان اور ان کی قریبی دوست گوری اسپریٹ 5 جولائی 2026 کو ایک نجی تقریب میں باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست ہی شریک ہوں گے، جبکہ بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کی شرکت کے بھی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
Actress Sumbul Touqeer On Personal Life: سوشل میڈیا سے نجی زندگی کو دور کیوں رکھتی ہیں سنبل توقیر، اداکارہ نے بتائی وجہ
ادکارہ سنبل توقیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کیا شیئر کرنا ہے اور کیا نہیں، اس حوالے سے وہ ہمیشہ محتاط رہتی ہیں۔ ان کے مطابق ہر انسان کی کچھ ذاتی حدود ہوتی ہیں جن کا احترام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ عوامی شخصیات کی زندگی میں مداحوں کی دلچسپی فطری بات ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر لمحہ اور ہر احساس کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا جائے۔
Actor Ali Fazal News: رچا اور میں اچھے کرداروں کے لیے جیتے ہیں، امیج سے زیادہ کہانی اہم ہے: علی فضل
علی فضل اور رچا چڈھا دونوں کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو روایتی کرداروں کے بجائے منفرد اور مشکل کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ دونوں فنکاروں نے اپنے کیریئر میں کئی ایسی فلموں اور ویب سیریز کا انتخاب کیا جنہوں نے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ ان کے کردار بھی طویل عرصے تک یاد رکھے گئے۔
Lalit Modi-Sushmita Sen Breakup: سشمتا سین سے کیوں الگ ہوئے للت مودی؟ جان کر رہ جائیں گے حیران
آئی پی ایل کے سابق چیئرمین اور بزنس مین للت مودی اورفلم اداکارہ سشمیتا سین کے تعلقات ایک وقت کافی سرخیوں میں تھے۔ ان کی ڈیٹنگ کی خبرٹوٹنے پرمداح حیران رہ گئے۔ اب للت مودی نے ایک انٹرویومیں سشمتا سین کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے اس دوران سشمتا سے رشتہ ٹوٹنے پر بھی جواب دیا۔
Raveena Tandon Mother Caregiver Arrested: روینہ ٹنڈن کی ماں کے گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چوری، خاتون گرفتار
پولیس حکام کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت 47 سالہ راشی چھابڑیا کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ راشی سنہ 2020 سے ٹنڈن خاندان کے ساتھ منسلک تھی اور اداکارہ کی والدہ وینا ٹنڈن کی دیکھ بھال کے لیے باقاعدگی سے ان کے گھر آیا جایا کرتی تھی۔
Rapper Badshah Sago Nightclub Sealed: چنڈی گڑھ میں معروف گلوکار اور ریپر بادشاہ سے منسلک کلب سیل، انتظامیہ کی قواعد خلاف ورزی پر بڑی کارروائی
اطلاعات کے مطابق چنڈی گڑھ انتظامیہ کی بلڈنگ برانچ اور اسٹیٹ آفس کی مشترکہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کلب کے مرکزی دروازے پر سرکاری مہر لگا دی اور ادارے کو بند کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کلب کی عمارت میں ایسے متعدد تبدیلیاں کی گئی تھیں جو منظور شدہ نقشے اور بلڈنگ بائی لاز کے مطابق نہیں تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان بے ضابطگیوں کے باعث یہ کارروائی ناگزیر ہو گئی تھی۔
Khwaja Ahmad Abbas Story: خواجہ احمد عباس کو پہلی ہی نظر میں پسند آ گئے تھے امیتابھ بچن، ایسے دیا تھا فلم میں بریک
خواجہ احمد عباس نے نہ صرف پیرالل سنیما کو نئی جہت دی بلکہ اپنی فلم ’سات ہندوستانی‘ کے ذریعے امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میں پہلا موقع بھی فراہم کیا۔ کہا جاتا ہے کہ پہلی ملاقات میں ہی عباس صاحب امیتابھ کی شخصیت اور صلاحیتوں سے متاثر ہو گئے تھے۔
10 سال بعد اسکرین پر لوٹے گی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جوڑی، اداکار نے فینس کو دیا پیغام
طویل وقت سے سیف علی خان اورکرینہ کپور کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئے ہیں۔ اسی درمیان حال ہی میں ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے کرینہ کپورکے ساتھ اسکرین شیئر کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
Suman Kalyanpur: سمن کلیان پور اپنے پیچھے گیتوں کا ایسا خزانہ چھوڑ گئی ہیں، جو نسلوں تک سیکھنے اور سکھانے کا ذریعہ بنتا رہے گا: سریش واڈکر
بھارتی موسیقی کی نامور گلوکارہ سمن کلیان پور اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ انہوں نے 89 برس کی عمر میں آخری سانس لی۔ معروف گلوکار سریش واڈکر نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی فنکارہ تھیں جن سے کئی نسلوں نے موسیقی سیکھی اور متاثر ہوئیں۔
Major Relief for Varun Dhawan from Delhi HC: ورون دھون کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت، مصنوعی ذہانت اور ڈیپ فیک کے ذریعے شناخت کے غلط استعمال پر لگائی پابندی
ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ورون دھون نے اپنے نام اور دستخط کو بطور ٹریڈ مارک بھی رجسٹر کرا رکھا ہے۔ ایسی صورت میں ان کی شناخت سے متعلق خصوصیات کا غیر مجاز استعمال ان کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔





