Bharat Express DD Free Dish

انٹرٹینمنٹ

زرین خان نے فینس سے ڈینگو کو روکنے کے لئے احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے صاف اور مچھروں سے پاک ماحول بنائے رکھنے اور کیڑا مارنے والی ادویات کے استعمال کی بات کہی ہے۔

اس فلم فیسٹیول میں 16 بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی، جن میں آسٹریلیا کی 'وی آر اسٹیل ہیئر'، برازیل کی 'اینا ان ٹائٹلڈ'، جاپان کی 'دی آرسٹوکریٹس'، میکسیکو کی 'میزکوٹز ہارٹ' اور جنوبی کوریا کی 'ڈیسیژن ٹو ​​لیو' شامل ہیں۔ جی 20 ممالک کے سفیروں/ہائی کمشنرز کی جانب ابھی کئی اور فلموں کے نام شامل کیے جائیں گے۔

 Akshay Kumar Post: اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں ہندوستانی شہریت مل گئی ہے۔

 اتوارکے روز فلم نے 50 کروڑ کا اعدادوشمار پار کرلیا اوراس طرح فلم نے محض تین دنوں میں سوا سو کروڑ روپئے کے کلیکشن کا اعدادوشمار پار کردیا ہے۔ فلم کی زبردست کامیابی پر سنی دیول کے والد دھرمیندرنے ناظرین کو شکریہ کہا ہے۔

یہ فلم  امت رائے کی ہدایت کاری میں، اسکولوں میں جنسی تعلیم کے موضوع پر مبنی ہے۔ یہ فلم سماج کے ایک طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔ ایسے میں راشٹریہ ہندو پریشد بھارت نے فلم میں بھگوان شیو کے میسنجر کا کردار ادا کرنے والے اکشے کمار کو تھپڑ مارنے یا تھوکنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ کسی پاکستانی شہری کو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ پاکستانی خاتون سیما حیدر اس وقت ہندوستان میں ہیں۔ یہ افواہیں بھی تھیں کہ وہ آئی ایس آئی کی ایجنٹ ہیں۔ ہماری انڈسٹری کے کچھ لوگ شہرت کے لیے سیما حیدر کو اداکارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسٹر انڈیا، چالباز جیسی بلاک بسٹر فلمیں کرنے والی سری دیوی نے اپنی زندگی کے آخری سفر میں انگلش ونگلش اور مام جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے ایسا جادو چلایا تھا کہ لوگ آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔

چند گھنٹے پہلے رحمان نے شہر کے دورے اور اپنے مداحوں سے ملاقات کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا، "پیارے دوست آج رات چنئی میوزک کنسرٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ تیسرا موقع ہے جب 'جوان' کی کوئی کلپ یا اسٹیل آن لائن لیک ہوئی ہے۔ چند ماہ قبل اس فلم میں شاہ رخ خان کی لڑائی کا ایک سلو موشن ایکشن سیکونس سوشل میڈیا پر لیک ہوا تھا۔ اس وقت بھی ریڈ چلیز نے کلپس ہٹانے کے لیے عدالت کا رخ کیا تھا۔

ایڈوانس بکنگ کی صورت میں جھنڈا لہرانے کا کام بھی جیلر نے کیا ہے۔ فلم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بکنگ کی شرح یہی رہی تو یہ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی۔ بتا دیں کہ جیلر نے پوری دنیا سے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ہی 122 کروڑ روپے کمائے ہیں۔