Bharat Express

انٹرٹینمنٹ

اتنی لمبی مدت تک کنگنا رانوت کو ایس پی جی  کی وائی پلس جیسی اہم سیکورٹی فراہم کرنے کے معاملے پر سینئر بی جے پی رہنمااور وکیل سبرامنیم سوامی کافی ناراض ہیں ۔اور یہ ناراضگی تب انہوں نے ظاہر کی ہے جب ایک بار پھر سے کنگا انہوں نے اپنی اس ناراضگی کا اظہار آج ایکس(ٹوئیٹر) پر کیا ہے ۔

 عرفی جاوید نے ایک بار پھر اپنی اترنگی ڈریس سے ہرکسی کو حیران کردیا ہے۔ اس بار سوشل میڈیا سینسیشن اپنے بدن کو گھاس اور جھاڑیوں سے بنی ڈریس سے چھپاتی ہوئی نظر آئیں۔

ہٹلر کی آمریت اور یہودیوں کو جڑ سے ختم کرنے کی سازش کا نام ہولوکاسٹ ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران لاکھوں یہودیوں کو ہولوکاسٹ کے نام پر کیمپوں میں رکھا گیا۔

سنجے دت نے بھلے ہی کئی لڑکیوں کو ڈیٹ کیا ہو لیکن ان کا دل صرف ایک لڑکی کے لیے دھڑکتا تھا، وہ ان کی پہلی بیوی رچا شرما تھیں۔ رچا شرما سنجے دت کی پڑوسی ہی تھی، سنجے کو انہیں دیکھ کر پہلی نظر میں ہی پیار ہو گیا۔

بنیادی طور پر جن چیزوں کو لیکر یہ احتجاج اور ہڑتال چل رہا ہے اس کے پیچھے اسٹوڈیوز کے مسائل۔ پروجیکٹس پر ملنے والی فیس میں کمی ،فلموں کے شو پر پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ڈسٹری بیوٹر کے شیئر وغیرہ  کے ساتھ اے آئی کے استعمال سے گریز جیسے اہم مسائل ہیں جن کے خلاف ہالی ووڈ کا بڑا طبقہ مہینوں سے ہڑتال پر ہے۔

انوراگ کشیپ کی فلم ”گینگ آف واسے پور“ سے بالی ووڈ میں دستک دینے والی ہما قریشی اپنی ہی فلم کے ڈائریکٹر یعنی انوراگ کشیپ پر بھی فدا ہوگئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں ایسا دعویٰ کئی بار کیا جاچکا ہے، لیکن دونوں نے اپنا رشتہ کبھی عوامی طور پر قبول نہیں کیا

فلم سے متعلق ہنگامہ آرائی پر ورون دھون نے کہا تھا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی کئی فلموں میں مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور میں تنقید کا احترام کرتا ہوں۔

 سال 1982 میں ہیما مالنی کی امیتابھ بچن کے ساتھ یہ فلم فینس کی مقبول فلموں میں سے ایک ہے۔ جبکہ ان سات بھائیوں کی کہانی کو آج بھی یوٹیوب پر لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

اداکار سے سیاستداں بنے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے اپنی نئی فلم غدر 2 کی تشہیر کے دوران بڑا بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان نفرت کی ذمہ دار سیاست ہے۔

سنی دیول نے دونوں ملکوں کی عا م عوام کے تئیں اپنے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان اور پاکستان دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے۔ یہاں کچھ لینے اور دینے کی بات نہیں ہوتی ہے۔ یہاں انسانیت کی بات ہوتی ہے۔ جھگڑے نہیں ہونے چاہیے، دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے۔ یہ سیاسی کھیل ہوتا ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے۔