Bharat Express DD Free Dish

Moong sprouts help boost immunity: قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ہے مونگ اسپراوٹس، دل اور ہڈیوں کو مضبوط بنانا ہو تو ایسے کریں استعمال

وزن کم کرنے کے لیے بھی مُونگ اسپراوٹس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ یہ کم کیلوری کے حامل ہوتے ہیں، لیکن جسم کو طویل وقت تک توانائی فراہم کرتے ہیں، جس سے بھوک قابو میں رہتی ہے اور زیادہ کھانے سے بچا جا سکتا ہے۔

نئی دہلی: آج کے دور میں ہر کوئی فٹ رہنے اور صحت مند کھانے پر دھیان دے رہا ہے، اور اس سلسلے میں مُونگ دال کے اسپراوٹس بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور آیوروید اور سائنس دونوں کے مطابق جسم اور دماغ کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔

جیسے ہی مُونگ دال اگتی ہے، اس میں پروٹین، وٹامن سی، وٹامن اے، آئرن، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ چھوٹے چھوٹے انکر جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو مضبوط بھی کرتے ہیں۔

ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہے مُونگ اسپراوٹس

خوراک میں مُونگ اسپراوٹس شامل کرنا ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہے۔ اس میں موجود فائبر معدے کو صاف رکھتا ہے اور قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ آیوروید کے مطابق، جب معدہ صاف رہتا ہے تو جسم صحت مند رہتا ہے، اور اس کا مثبت اثر جلد پر بھی پڑتا ہے۔ صاف معدہ اور بہتر ہاضمہ سے چہرہ چمکنے لگتا ہے اور مہاسے اور دھبے کم نظر آتے ہیں۔

وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہے اسپراوٹس

وزن کم کرنے کے لیے بھی مُونگ اسپراوٹس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ یہ کم کیلوری کے حامل ہوتے ہیں، لیکن جسم کو طویل وقت تک توانائی فراہم کرتے ہیں، جس سے بھوک قابو میں رہتی ہے اور زیادہ کھانے سے بچا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی، ان میں موجود پروٹین مسلس کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے، جس سے جسم ٹون رہتا ہے۔

دل کی صحت کیلئے مفید ہے چھوٹے اسپراوٹس

دل کی صحت کے لیے بھی یہ چھوٹے اسپراوٹس مفید ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، خون میں کولیسٹرول کا توازن قائم رہتا ہے اور دل کو فائدہ پہنچتا ہے۔ آئرن اور فولٹ کی اچھی مقدار خون کی کوالٹی بڑھاتی ہے اور جسم میں آکسیجن پہنچانے کا عمل مضبوط کرتی ہے۔

ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بھی مفید ہے اسپراوٹس

اسپراوٹس میں موجود معدنیات ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بھی مفید ہیں۔ یہ کیلشیم اور فاسفورس فراہم کرتے ہیں، جس سے ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔ ساتھ ہی، مُونگ اسپراوٹس جسم میں پانی کی کمی کو دور رکھنے میں مدد کرتے ہیں اور پانی کی کمی سے بچاتے ہیں۔ مُونگ سپراوٹس کا استعمال آسان ہے۔ اسے سلاد، سوپ، سبزی یا ہلکا بھون کر کھایا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read