Bharat Express

Miss Universe Japan to star in NE India’s biggest music video in Sikkim: مس یونیورس جاپان،سکم میوزک ویڈیو میں کریں گی کام

سکم میں مس یونیورس جاپان شمال مشرقی ہند کے سب سے بڑے میوزک ویڈیو میں کام کریں گی۔یہ میوزک ویڈیو خطے میں اب تک کی سب سے بہترین ویڈیو کے طور پر سامنے آئے گی۔

سکم میں شمال مشرقی ہندوستان کے سب سے بڑے میوزک ویڈیوز

گنٹوک: مس یونیورس جاپان اور مس اورا انٹرنیشنل، میہو سوگاوارا شمال مشرقی ہند کی سب سے بڑے میوزک ویڈیو میں کام کرنے والی ہیں، جسے مشہور فلمساز لورینس کچاری تیار کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ یہ میوزک ویڈیو خطے میں اب تک کی سب سے بہترین ویڈیو کے طور پر سامنے آئے گی۔خاص بات یہ ہے کہ اس میں جدید ترین وی ایف ایکس اور سی جی آئی ٹکنالوجی کااستعمال کیا جائےگا۔ خبروں کے مطابق اس طرح کی ویڈیو شمال مشرقی ہند میں پہلی مرتبہ تیار کی جائےگی۔ اس سے خطے میں خاص طور پر سکم میں سیاحت کے شعبے کو نمایاں فروغ ملنے کی امید ہے۔

دفتری بیان کے مطابق، آنے والے میوزک ویڈیو  میں پہلی بارآرٹیفیشیل انٹیلجنس ٹیکنالوجی اور ورچوئل پروڈکشن کا استعمال کیا جائے گا،جو اب تک کے سب سے مہنگے میوزک ویڈیوز میں سے ایک ہوسکتی ہے۔ کچاری کے مطابق، ٹیم اس جدید ٹیکنالوجی کو شمال مشرقی ہند میں لانے اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔میہو سوگوارا مس یونیورس جاپان ہونے کے علاوہ مس ایکو جاپان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹراورایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔جن کے تجربات اورمہارت کو اس پروجیکٹ میں لانے کی کوشش ہوگی جس سے اس میوزک ویڈیو کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملے گی۔