ہندی سنیما کے مشہور اداکار منوج کمار کا ہفتہ کو ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ترنگے میں لپٹ کر منوج کمار کی لاش کو جب وہاں سے باہر لایا گیا تو سب کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں، منوج کمار کی اہلیہ ششی گوسوامی انہیں آخری الوداع کرتے ہوئے روتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اداکار کے بیٹے کنال گوسوامی کو بھی ہاتھ جوڑ کر پراتھناکرتے اور آخری رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
آپ کو بتاتے چلیں کہ منوج کمار کی آخری رسومات ولے پارلے کے ناناوتی اسپتال کے سامنے واقع پون ہنس شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔ سب نے انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کیا۔ تقریباً 10 بجے منوج کمار کی لاش ممبئی کے کوکیلا بین امبانی اسپتال سے ان کے گھر لائی گئی۔
ویسے آپ کو بتاتے چلیں کہ منوج کمار کا اصل نام ہری کرشنا گوسوامی ہے اور وہ 1937 میں پیدا ہوئے تھے۔اداکار کی حب الوطنی پر مبنی فلمیں اس قدر ہٹ ہوئیں کہ ان کا نام ‘بھارت کمار’ رکھا گیا۔ اب ان کے انتقال کی خبر سن کر ہر کوئی صدمے میں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تک سبھی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بھرت کمار ترنگے میں لپٹے ہوئے
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ سابق ایکٹر کے پارتھیو شریر کو ترنگے میں لپیٹا گیا تھا۔ پارتھیو شریرکو ان کے اہل خانہ نے ان کے پیرکو چھو کرانہیں آخری سفر پرروانہ کیا۔ اس دوران ان کی اہلیہ ششی گوسوامی بہت جذباتی ہوگئیں۔ اس کے بعد اداکار کی پارتھیو شریر کو ایک وین میں رکھا گیا، جہاں ان کی آخری جھلک کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔
’شہید‘ سے ملا کریئر کو نیا موڑ
1957 میں فلم ‘فیشن’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے منوج کمار کے لیے 1965 کا سال اہم ثابت ہوا۔اس سال ریلیز ہونے والی فلم ‘شہید’ نے انہیں زبردست پہچان دی۔ اس کے بعد انہوں نے ‘اپکار’، ‘پورب اور پچھم ‘، ‘روٹی کپڑا اور مکان’، ‘کرانتی’ جیسی کئی یادگار محب وطن فلموں میں کام کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


