Bharat Express

Manisha Rani Viral Video: جس کے لئے گھر سے بھاگی منیشا، اس نے ہی دے دیا دھوکہ، پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے کہا- جہنم بھی جگہ نہیں ملے گی

 منیشا رانی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، اس میں وہ ٹرین کا سفر کرتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ ساتھ ہی وہ چہرہ چھپاتی ہوئی نظرآرہی ہیں اور وہ کافی رو بھی رہی ہیں۔

منیشا رانی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ (Image Source: Manisha Rani Instagram)

Manisha Rani Viral Video: جھلک دکھلا جا 11 کی ونرمنیشا رانی حال ہی میں اپنے گھربہارگئی تھیں۔ اب ان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ روتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ وہ چہرہ چھپائے ہوئے ریلوے اسٹیشن پر بیٹھی ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو میں روتے ہوئے جو کہا وہ کافی حیران کرنے والا ہے۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ جہنم میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔

منیشا رانی کا ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ منیشا نے جو ویڈیو شیئرکیا ہے، اس میں وہ بلواینڈ وہائٹ ٹاپ کے ساتھ بلیک پلازو پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ انہوں نے ماسک لگایا ہوا ہے اورسر پردوپٹہ بھی لیا ہوا ہے۔ وہ چھپتے چھپاتے ریلوے اسٹیشن پربیٹھی نظرآتی ہیں۔ ویڈیو میں منیشا نے لکھا- ‘گھر، پریوار، دوست، سب کو چھوڑ چھاڑ کر سارے لڑکے کا دل توڑکر، جس کے لئے گھرسے بھاگے، وہی بھاگ گیا۔ یہ بھگانے کا ڈریم لگتا ہے، اس جنم میں ادھورا ہی رہے گا۔”

پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں

 منیشا آگے ویڈیو میں فون پرکہتی ہیں- اتنی خوبصورت لڑکی کا دل آپ توڑ رہے ہیں۔ جہنم میں بھی آپ کو جگہ نہیں ملے گی۔ اس کے بعد منیشا رانی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا- کس کس کا بھاگنے کا دل ہے؟ منیشا کو اس حال میں دیکھ کرفینس بھی پوچھ رہے ہیں کہ آخر منیشا کو کیا ہوا۔ واضح رہے کہ منیشا کے فینس کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ منیشا اکثرایسے پرینک ویڈیوزبناتی رہتی ہیں۔ ان کا مزاحیہ انداز فینس کافی پسند کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی منیشا کی اداکاری واضح طور پرسمجھ آرہی ہے۔

 

جھلک دکھلا جا کی ونر بنیں منیشا رانی

منیشا رانی کے کیریئر کی بات کریں تو وہ کچھ وقت پہلے ہی جھلک دکھلا جا کی ونربنی ہیں۔ انہوں نے شو میں وائلڈ کارڈ انٹری لی تھی۔ منیشا نے اپنے ڈانس سے فینس اور ججزکو ایمپریس کیا اور خوب ووٹ حاصل کئے۔ منیشا کو ٹک ٹاک سے فیم ملا تھا۔ انہوں نے بھوجپوری انڈسٹری سے لے کرٹی وی تک میں کام کیا ہے۔ منیشا کو بگ باس اوٹی ٹی-2 میں دیکھا گیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read