ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ جانوی کپور۔
ممبئی: نئے چیٹ شو ‘ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل’ کے تازہ قسط میں فلم ساز و ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ جانوی کپور مہمان بن کر پہنچے۔ یہاں کرن جوہر نے جانوی کپور کو یہ کہہ کر حیران کر دیا کہ ان کے خاندان کے ایک رکن کے ساتھ ان کا رشتہ رہا ہے۔ حالانکہ، کرن جوہر نے فوراً وضاحت دی کہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی تھی تاکہ جانوی کا ردِعمل دیکھ سکیں۔
قسط کے دوران ‘سچ یا جھوٹ’ نامی گیم کھیلتے ہوئے جانوی نے کرن جوہر کو چیلنج دیا، “ہمیں اپنے بارے میں ایک شرمناک سچ بتاؤ اور ایک جھوٹ گھڑو، ہم اندازہ لگائیں گے کہ کون سا سچ ہے۔”
کرن نے شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا، ’’میں نے 26 سال کی عمر میں اپنی ورجِنِٹی کھو دی تھی، اور میں تمہارے خاندان کے ایک رکن کے ساتھ رشتے میں رہا ہوں۔”
یہ سنتے ہی جانوی کپور دنگ رہ گئیں، جبکہ ٹوئنکل اور کاجول زور سے ہنسنے لگیں۔ اس کے فوراً بعد کرن جوہر نے کہا کہ پہلی بات سچ ہے اور دوسری جھوٹ۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، “میں اس پارٹی میں دیر سے پہنچا تھا اور میں تمہارے خاندان کے کسی بھی رکن کے ساتھ رشتے میں نہیں رہا۔ حالانکہ، یہ خیال میرے ذہن میں کئی بار آیا ہے۔”
اس کے بعد کاجول اور ٹوئنکل نے کرن سے اکشے، اجے اور پہاڑیا برادرز کو ان کی خوبصورتی کے لحاظ سے ریٹ کرنے کو کہا۔ اس پر جانوی نے مزاحیہ انداز میں شیکھر پہاڑیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “کیا میں بس اتنا کہہ سکتی ہوں کہ شیکھر گھوڑے پر بہت اچھے لگتے ہیں؟ مجھے یاد ہے جب شیکھر پولو کھیل رہے تھے تو رنویر میرے ساتھ کھڑے تھے، اُنہوں نے کہا، ’’وہ گھوڑے پر بہت اچھے لگتے ہیں اور میں نے کہا، ہاں!”
اس پر کرن جوہر ہنسنے لگے اور بولے، “خوبصورتی کے لحاظ سے اکشے پہلے نمبر پر، اجے دوسرے پر، اور پہاڑیا برادرز تیسرے پر رکھوں گا۔ وہ میرے سامنے بڑے ہوئے ہیں، آپ جانتی ہیں کہ وہ میرے پڑوسی ہیں، میرے اپارٹمنٹ کے نیچے والے فلور پر رہتے ہیں۔”
بتا دیں کہ ‘ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل’ کو ٹوئنکل کھنہ اور کاجول ہوسٹ کر رہی ہیں، اور یہ شو ہر جمعرات کو پرائم ویڈیو پر نشر ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


