Bharat Express DD Free Dish

Oscars 2025: بھارت کی مختصرفلم ‘انوجا’ آسکر ایوارڈز سے چوک گئی،آئی ایم ناٹ اے روبوٹ ‘ نے ماری بازی

اس بار آسکر کی میزبانی کامیڈین کونن اوبرائن نے کی۔ ایوارڈز کا انعقاد 2 مارچ 2025 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوا،

97ویں اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکر میں  مختصر(شارٹ) فلم کیٹیگری میں ہندوستان سے نامزد ہونے والی فلم ‘انوجا’ ایوارڈ سے چوک گئی۔ فلم ‘آئی ایم  ناٹ اےروبوٹ ‘ نے اس زمرے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پریانکا چوپڑا اور گنیت مونگا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کے ہدایت کار ایڈم جے گریز ہیں۔

مختصر فلم ‘انوجا’ 97 ویں آسکر میں لائیو ایکشن شارٹ فلم کے زمرے میں ہندوستان کی نمائندگی کررہی  تھی۔ قابل ذکر بات  یہ ہے کہ انوجا کا خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا ،جب ڈچ فلمساز وکٹوریہ وارمرڈم اور پروڈیوسر ٹرینٹ کی فلم ‘آئی ایم ناٹ اے روبوٹ’ نے بہترین لائیو ایکشن شارٹ کا ایوارڈ جیتا۔ ایڈم جے گریوز اور سچترا مٹائی کی ہدایت کاری میں بننے والی، ‘انوجا’ نے آسکر میں ‘اے لائن’، ‘آئی ایم ناٹ اے روبوٹ’، ‘دی لاسٹ رینجر’ اور ‘دی مین ہو کاڈ ناٹ ریمین سائیلنٹ’ کے ساتھ مقابلہ کیا، جس میں ‘آئی ایم ناٹاے  روبوٹ ‘ بازی ماری۔

اس فلم کو سلام بالک ٹرسٹ نے پروڈیوس کیا تھا

اس بار آسکر کی میزبانی کامیڈین کونن اوبرائن نے کی۔ ایوارڈز کا انعقاد 2 مارچ 2025 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوا، جس کا ہندوستان میں ٹیلی کاسٹ 3 مارچ کو صبح 5.30 بجے شروع ہوچکا ہے۔ ‘انوجا’ فلم کے بارے میں  بتاتے ہیں، فلم میں ایک نو سالہ لڑکی، انوجا کی کہانی کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے، جسے تعلیم اور اپنی بہن کے ساتھ فیکٹری میں کام کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ فلم میں سجدہ پٹھان اور اننیا شان باگ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اسے سلام بالک ٹرسٹ (SBT) کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں، ڈی کے شیوکمار کو وزیر اعلیٰ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، تاریخ پہلے ہی لکھی جا چکی ہے

سلام بالک ٹرسٹ کی بنیاد فلمساز میرا نائر کے خاندان نے رکھی تھی۔ یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے ،جو سڑکوں پر رہنے والے اور کام کرنے والے بچوں کی مدد کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ایس بی ٹی کے ساتھ ساتھ شائن گلوبل اور کرشنا نائک فلمز بھی اس میں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read