Bharat Express DD Free Dish

Govinda admitted to hospital: فلم اداکار گووندا اسپتال میں داخل، گھر پر ہو گئے تھے بے ہوش

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اداکار صحت کے مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے ہوں۔ پچھلے سال یکم اکتوبر 2024 کو صبح تقریباً 4:45 بجے ایک حادثے میں بھی گووندا زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی لائسنس یافتہ ریوالور غلطی سے چل گئی اور ان کے پاؤں میں جا لگی۔

فلم اداکار گووندا۔

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی طبیعت اچانک بگڑ جانے پر انہیں جوہو کے کرٹیکیر ایشیا ملٹی اسپیشیالٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ان کے دوست اور قانونی مشیر نے کی ہے۔

گھر پر اچانک بے ہوش ہو گئے تھے گووندا

ان کے دوست اور لیگل ایڈوائزر للت بندل نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’گووندا گھر پر اچانک بے ہوش ہو گئے تھے۔ حالت نازک دیکھ کر ہم نے فوراً انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ فی الحال وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی صحت پر پوری طرح نظر رکھی جا رہی ہے۔‘‘

دھرمیندر سے ملنے اسپتال گئے تھے گووندا

طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال میں زیر علاج گووندا فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہی رہیں گے۔ اس سے قبل گووندا منگل کو لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی طبیعت جاننے کے لیے بریچ کینڈی اسپتال گئے تھے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اداکار صحت کے مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے ہوں۔ پچھلے سال یکم اکتوبر 2024 کو صبح تقریباً 4:45 بجے ایک حادثے میں بھی گووندا زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی لائسنس یافتہ ریوالور غلطی سے چل گئی اور ان کے پاؤں میں جا لگی۔

اس وقت گووندا کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ ان کے منیجر کے مطابق، وہ اپنی لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھ رہے تھے، اسی دوران وہ ان کے ہاتھ سے گر گئی اور گولی چل گئی۔ گووندا کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا، جہاں تین دن کے علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ اُس وقت ان کی اہلیہ سُنیِتا آہوجا اور بیٹی ٹینا آہوجا ان کے ساتھ تھیں۔

فی الحال ڈاکٹرز گووندا کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مداح اور خیرخواہ سوشل میڈیا پر ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ گووندا کے چاہنے والے امید ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گے اور ایک بار پھر پردے پر اپنی پرانی مسکراہٹ اور شاندار اداکاری کے ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read