Bharat Express DD Free Dish

Famous twins Chinki-Minki part ways: مشہور جڑوا بہنوں ’چنکی-منکی‘ نے کیا الگ ہونے کا اعلان، جانیے کیا ہے وجہ

فلم ’مردانی 2‘ میں اپنے کردار کے لیے معروف اداکار وشال جیٹھوانے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ’’چِنکی-مِنکی‘‘ کے نام سے مشہور جڑواں بہنیں سُربھی مہرا اور سمردھی مہرا نے اپنے راستے الگ کر لیے۔ دونوں بہنوں نے اب پیشہ ورانہ طور پر الگ الگ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چنکی-منکی کو سوشل میڈیا کی بہترین جوڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے مشترکہ طور پر ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے، جس کے 12 ملین فالوورز ہیں۔

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ میں دونوں بہنوں نے جوڑی کے طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا اور بتایا کہ اب وہ الگ الگ پیشہ ورانہ طور پر کام کرنا جاری رکھیں گی۔ دونوں بہنوں نے انسٹاگرام پر لکھا ’’بھاری دل کے ساتھ، ہم جوڑی کے طور پر اب اپنے راستے الگ کر رہے ہیں۔ ہم نے یہاں سے انفرادی طور پر زندگی کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

دونوں بہنوں کے فالوورز ہوئے حیران

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر ان دونوں بہنوں کے فالوورز بڑی تعداد میں ہیں۔ دونوں کی علیحدگی کی خبر نے لوگوں کو چونکا دیا ہے اور بہت سے لوگوں نے اس علیحدگی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس خبر سے ان دونوں کے مداحوں کو افسوس ہوا ہے۔ فلم ’مردانی 2‘ میں اپنے کردار کے لیے معروف اداکار وشال جیٹھوانے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وہیں دونوں بہنوں کے کچھ مداحوں کا ماننا ہے یہ شاید یہ ایک طرح کا مذاق ہو۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ صرف ایک مذاق ہوگا اور دونوں بہنوں ساتھ ہی کام کرتی رہیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں بہنوں کا آگے کا سفر کیسا رہتا ہے اور الگ ہو کر کیا وہ انفرادی طور پر بھی اپنے مداحوں کو ویسے ہی تفریح فراہم کر سکتی ہیں، جیسے کہ وہ جوڑی کے طور پر فراہم کرتی ہیں؟

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read