Bharat Express

Bollywood Singer Anuradha Paudwal join BJP: بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ انورادھا پوڈوال بی جے پی میں شامل

بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ انورادھا پوڈوال آج بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ انہیں دہلی واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت دلائی۔

انورادھا پوڈوال کو پارٹی میں شامل کراتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ۔

Bollywood singer Anuradha Paudwal join BJP:  لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کا اعلان  ہونے سے پہلے پہلے بالی ووڈ کی مشہورگلوکارہ انورادھا پوڈوال بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہیں جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے پارٹی میں شامل کرایا۔ اس دوران میڈیا انچارج اوراتراکھنڈ سے لوک سبھا کے امیدوارانل بلونی بھی موجود رہے۔ ہندوستانی حکومت نے ان کو 2017 میں پدم شری سے سرفراز کیا تھا۔

واضح رہے کہ انورادھا پوڈوال بالی ووڈ کی مقبول گلوکارہ ہیں۔ وہ 90 کی دہائی میں اپنے مقبول گیتوں کے سبب کافی سرخیوں میں رہیں۔ وہ ابھی عمرکے 69ویں سال ہیں۔ ان کی شادی بالی ووڈ کے مشہورمیوزک کمپوزر ایس ڈی برمن سے ہوئی تھی۔ ان کے ایک بیٹی اورایک بیٹا ہیں۔ ان کے بیٹے کی کچھ وقت پہلے ہی موت ہوگئی تھی۔ وہیں ان کے شوہرکی موت سال 1991 میں ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آج لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے والا ہے۔ اس سے پہلے حکومت نے دوالیکشن کمشنروں کی تقرری بھی کی تھی۔ اس سے پہلے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان 13 مارچ کو ہونے والا تھا، لیکن الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ کے بعد اسے ٹالنا پڑا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

    Tags: